کسر صلیب — Page 112
١١٢ ہے وہ کتنا پیارا حسین اور دریا ہے۔حضرت مسیح پاک علیہ السلام فرماتے ہیں:۔(1) " وہ خدا جس پر ہم ایمان لاتے ہیں وہ نہایت رحیم وکریم خدا ہے وہ قادر مطلق اور سرب شکتی مان ہے جس میں کسی طرح کی کمزوری اور نقص نہیں وہ میدہ ہے تمام ظہورا کا اور سرچشمہ ہے تمام فیضوں کا اور مالک ہے تمام جود و فضل کا اور جامع ہے تمام اخلاق حمیدہ اور اوصاف کا ملہ کا اور منبع ہے تمام نوروں کا اور جان ہے تمام جانوں کی اور قیوم ہے ہر ایک چیز کا۔سب چیزوں سے نزدیک ہے مگر نہیں کہہ سکتے کہ وہ عین اشیاء ہے اور سب سے بلند تر ہے مگر نہیں کر سکتے کہ اس میں اور ہم میں کوئی اور چیز بھی حائل ہے۔اس کی ذات دقیق در دقیق اور نہاں در نہاں ہے مگر پھر بھی سب چیزوں سے زیادہ ظاہر ہے۔بیچتی لذت اور سچی راحت اسی میں ہے اور یہی نجات کی حقیقی فلاسفی ہے کیا لے (٣) و خدا اپنی تمام خوبیوں کے لحاظ سے واحد لاشریک ہے کوئی بھی اس میں نقص نہیں وہ مجمع ہے تمام صفات کا ملہ کا دو مظہر ہے تمام پاک قدرتوں کا اور میدہ ہے تمام مخلوق کا اور سر چشمہ ہے تمام فیضوں کا اور مالک ہے تمام جزا و سزا کا اور مرجیع ہے تمام امور کا اور نزدیک ہے باوجود دوری کے اور دُور ہے باوجود نزدیکی کے۔وہ سب سے اوپر ہے مگر نہیں کہہ سکتے کہ اس کے نیچے کوئی اور بھی ہے اور وہ سب چیزوں سے زیادہ پوشیدہ ہے مگر نہیں کہ سکتے کہ ایسی کوئی زیادہ ظاہر ہے وہ زندہ ہے اپنی ذات سے اور ہر ایک چیز اس کے ساتھ نہ ندہ ہے وہ قائم ہے اپنی ذات سے اور ہر ایک چیز اسکی ساتھ قائم ہے اس نے ہر ایک چیز کو اٹھا رکھا ہے اور کوئی چیز نہیں جس نے اس کو اُٹھا رکھا ہو۔کوئی چیز نہیں جو اس کے بغیر خود بخود پیدا ہوئی ہو یا اس کے بغیر خود بخود جی سکتی ہے۔وہ ہر یک چیز پر محیط ہے مگر نہیں کہ سکتے کہ کیسا احاطہ ہے وہ آسمان اور زمین کی ہر یک چیز کا نور ہے اور ہر یک نور اسی کے ہاتھ سے چمکا اور اسی کی ذات کا پر توہ ہے وہ تمام عالموں کا پروردگا ر ہے کوئی روح نہیں جو اس سے پرورش نہ پانی ہو اور کے چشمہ معرفت صدا - روحانی خزائن جلد ۲۳ :