کشمیر کی کہانی — Page 91
کی طرف سے ہمیشہ فتح ونصرت نے اُن کا خیر مقدم کیا ہے مسئلہ کشمیر میں اتحاد ہی کامیابی کی کنجی ہے۔مسئلہ کشمیر ایک مہتم بالشان اسلامی مسئلہ ہے کسی قسم کے فرقہ وارانہ خیالات کی وجہ سے اس کو کسی قسم کا ضعف پہنچانا اسلام کے ساتھ غداری کے مترادف ہے۔اور ہمیں امید واثق ہے کہ ریاست ہمارے اندر اس قسم کی کمزوری پیدا کرنے میں ناکام ہوگی۔اور اس کی طرف سے اس آخری حربہ کے بالمقابل بھی مسلمان اپنی اسلامی صلاحیت کا ثبوت دیں گے۔“ یہ اعلان جن اکابر کی طرف سے تھا۔اُن میں انگریزی روز نامہ مسلم آؤٹ لگ“ اور ایسٹرن ٹائمنز اور روزنامہ ”سیاست“ اور ”انقلاب“ کے مالک اور ایڈیٹروں کے علاوہ پبلک کے منتخب نمائندے بھی شامل تھے۔روزنامہ انقلاب کا اداریہ روز نامہ ”انقلاب‘ نے اپنے ایک اداریہ میں یہ لکھتے ہوئے کہ: بعض افتراق پسند طبائع نے آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے خلاف آغاز کار وو ہی سے جو زہریلا پراپیگنڈہ شروع کر دیا تھا اس سے اکثر جہال متاثر ہو گئے اور بعض مقامات پر اس کمیٹی کے کارکنوں کے لئے نہایت صبر آزما حالات پیدا کر دئیے گئے۔لیکن اس کے باوجود کمیٹی انتہائی صبر وشکیب۔ثبات و استقلال اور بے نفسی کے ساتھ کشمیری مسلمانوں کی خدمات میں مصروف رہی۔۔آگے چل کر ان بے بنیا داعتراضات کے مدلل جواب دیئے ہیں۔جو کشمیر کمیٹی کے دشمنوں کی 95