کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 83 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 83

مولا غلام رسول مہران دنوں انگلستان گئے ہوئے تھے۔وہ اپنے مکتوب میں جو روز نامه انقلاب میں شائع ہوا۔رقمطراز ہیں:۔کشمیری مسلمانوں کے تعلق میں برطانوی جرائد کا رویہ پہلے کی نسبت بہتر ہے۔اور اس میں بلا شائیہ ریب مولوی فرزند علی صاحب امام مسجد لندن کا بڑا حصہ ہے۔جو شروع سے لیکر کشمیر کے تعلق میں اور دوسرے اسلامی مسائل کے تعلق میں مسلسل جدوجہد فرماتے رہے ہیں اخبارات میں جو خبریں شائع ہوتی رہیں ان کے علاوہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کی طرف سے متعدد تار موصول ہوئے جن کی کا پیاں ایک ایک منڈوب کے پاس بھیجی جاتی ہیں۔۔۔انگلستان کے علاوہ صدر محترم نے صوفی مطیع الرحمن ایم اے کو امریکہ میں بذریعہ تار ہدایات بھجوائیں۔اور انہوں نے بھی اس طرز پر وہاں کام شروع کر دیا۔جو بہت مؤثر ثابت ہوا۔جموں کا ایک ننھا لیڈر میں جموں کے لیڈروں اور کارکنان کا اوپر ذکر کیا ہے۔ناانصافی ہوگی اگر میں جموں کے ننھے لیڈر کا ذکر نہ کروں۔ایک بچے (غازی محمد اسماعیل شہید ) نے اپنے ہم عمر بچوں کو منظم کر کے ایک انجمن بنائی جس کا نام ” اطفال اسلام‘ رکھا۔یہ انجمن پولیس کے لیے ہمیشہ سر دردی کا باعث بنی رہی۔بلکہ بعض اوقات پولیس نے اُن اطفال پرختی بھی کی۔لیکن یہ روز بروز زیادہ مضبوط اور منظم ہوتے چلے گئے۔شیخ محمد عبد اللہ کی گرفتاری کے بعد مفتی جلال الدین ڈکٹیٹر اول بخشتی غلام محمد 87