کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 341 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 341

کر کے کشمیر کا سوال کو انڈیا پاکستان کا سوال کر دیا گیا۔(Kashmiries Fight for Freedom P 1050) گویا 22 جنوری 1948ء کو مجلس امن میں پاکستان کی یہ ” پہلی کامیابی تھی۔مسٹر آئنگر نے شدت سے اس امر پر احتجاج کیا کہ چونکہ کونسل میں شکایت لے کر ہم آئے ہیں۔اس لئے پاکستانی مندوب کا بالمقابل دعوئی قابل سماعت نہیں۔لیکن بفضلہ تعالیٰ ان کا ہر احتجاج صدا بصحر اثابت ہوا۔مجلس امن کا تاثر اب جو ایجنڈا میں کیس کی نوعیت ہی تبدیل ہوگئی تو ہندوستان کی طرف سے قدم قدم پر رکاوٹیں ڈالی جانے لگیں۔انہوں نے یہاں تک کہا کہ استصواب کرا نا کشمیر کی موجودہ حکومت کا داخلہ معاملہ ہے۔اس لئے پاکستان کا یہ موقف کہ استصواب اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہو۔درست نہیں۔لیکن امن کونسل نے پاکستان ہی کے نظرئیے کو درست تسلیم کیا۔لکھتے ہیں: چنانچہ مسٹر جوزف کا ربل ( جو یو این او سی آئی پی میں ہندوستان کی طرف سے نامزد تھے ) (ترجمہ) ''ایک مرتبہ پھر اراکین امن کونسل نے پاکستان ہی کے نقطہ نظر کی حمایت کی اور اس بات کی اہمیت کا اقرار کیا کہ کشمیر میں رائے شماری اقوام متحدہ کی نگرانی میں کرائی جائے۔انہوں نے ہندوستان کے اس نظرئیے کو کلیہ رد کر دیا کہ رائے شماری کا انصرام، اور عملاً رائے شماری کرانا کشمیر کا داخلہ معاملہ ہے۔“ (Mr۔Josif Karbel as quoted by Saraf P 1053) 345