کشمیر کی کہانی — Page 340
سوال متحدہ قوموں کی انجمن میں پیش کر کے ہمالیہ جتنی بڑی غلطی کی ہے۔“ اور ماہنامہ پر بیت لڑی“ نے اپنی جون کی اشاعت میں لکھا کہ (ترجمہ) ” مونٹ بیٹن نے پنڈت نہرو کو تلقین کر کے کشمیر کا معاملہ متحدہ قوموں کی انجمن میں امریکہ بھجوا دیا۔وہاں ہمیں لینے کے دینے پڑ گئے۔اور ہم اس دلدل سے نہیں نکل سکے۔“ اپنوں کی نظر میں چو ہدری محمدعلی سیکرٹری جنرل ( جنہوں نے اس کارروائی کی پوری تفصیل اپنی تالیف میں شائع کی ہے۔اس سلسلہ میں لکھتے ہیں: ترجمہ " مجلس امن نے 15/جنوری 1948ء سے ہندوستان کی شکایت، پاکستان کے جواب اور بالمقابل درخواست کی سماعت شروع کی۔ظفر اللہ خان کی ماہرانہ بحث نے سیکورٹی کونسل کو اس بات کا قائل کر دیا کہ معاملہ کی نوعیت صرف اتنی نہیں کہ مزعومہ حملہ آوروں کو کشمیر سے نکالا جائے۔جب کہ ہندوستانی نمائندہ نے مجلس کو باور کرانا چاہا تھا۔بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ ہندو پاک تعلقات کو منصفانہ اور پر امن بنیاد پر معمول پر لا کر کشمیری عوام کی منشاء اور خواہش کے مطابق اسے طے کیا (Emergence of Pakistan Page 301) "26 پہلی کامیابی اور آزاد کشمیر کے سابق چیف جسٹس مسٹر صراف لکھتے ہیں: (ترجمہ) سر ظفر اللہ کی پیروی کے نتیجہ میں آئنگر کے زبر دست احتجاج کے باوجود 24/ نومبر 1948ء کو ایجنڈا میں تبدیلی 344