کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 280 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 280

جماعت نہ رہی تھی کہ مسلمانوں کا ایک معتد بہ حصہ کٹ کر اپنے سیاسی راہنماؤں سمیت نیشنل کانفرنس میں جا شامل ہوا تھا۔ہندوستان کی مسلم لیگ کی طرح کشمیر میں اس کا مسلمانوں کی واحد نمائندہ جماعت ہونے کا ادعا متزلزل ہو چکا تھا۔مسلم لیگ سے تو جو غدار ہندو کانگرس کے اشارہ پر باہر اور مخالف تھے ان کی تعداد انگلیوں پر گنی جاسکتی تھی۔اس لیے ہندوستان میں تو مسلم لیگ ہی مسلمانوں کی واحد نمائندہ جماعت تھی۔لیکن وہ قوم جو اپنے محسن کے بے لوث مشوروں پر دھیان نہ دے اُس کا اس کے سوا حشر بھی کیا ہوسکتا تھا۔نا قابل فراموش خدمات تاریخ اس حقیقت پر ہمیشہ خون کے آنسو روئے گی کہ بعض کشمیری لیڈروں نے اسلام دشمنوں کے بہکاوے میں آکر اسیروں کی رستگاری کرنیوالے سے روگردانی اختیار کی جو سالوں سے بے غرضی اور بے نفسی کے ساتھ ان کی جانی ، مالی ، حالی اور قالی خدمت کر رہا تھا۔پھر یہیں پر بس نہیں ان لوگوں نے اپنی لغزشوں کی پردہ پوشی کے لیے تاریخ حریت کشمیر کے ان حقیقی اوراق کو چھپانے۔پس پردہ ڈالنے بلکہ پھاڑنے تک سے گریز نہ کیا۔جواس کے بے لوث اور نا قابل فراموش خدمات کے ذکر سے معمور تھے۔لیکن بھلا سیاسی حیلہ سازیوں سے کبھی تاریخی حقائق کو بھی جھٹلایا جاسکتا ہے۔کشمیر کی جدو جہد کی کوئی تاریخ مرتب ہو۔کسی جہت سے مرتب ہو۔اس کا مؤلف اُسے کتنا ہی رُوگردان ہو کر لکھے۔وہ اپنی اوچھی لفاظی کو بھی اس محسنِ کشمیر کی جد و جہد کا ذکر کئے بغیر کیونکر مکمل قرار دے سکتا ہے۔جس نے حریت کے اس قصر کی پہلی اینٹ رکھی اور پھر اس کی بنیادوں میں اپنے اخلاص اور محبت کا چونا گارا کھپا کر اُسے پروان چڑھایا مگر اہالٹی کشمیر کی شومی کہ جب اس قصر رفیع الشان کی بنیادیں اُٹھ کھڑی ہوئیں چھت پڑ چکی اور 284