کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 347 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 347

ارکان مجلس سے ملاقاتیں لیکن مومن کبھی مایوسی نہیں ہوتا نہ حالات کی نامساعدت ہی اس کی مساعی کو مدہم کر سکتی ہے۔پاکستانی مندوب اور ان کے رفیق کار چوہدری محمد علی نے اپنی مساعی دو چند کر دیں۔وہ صدر مجلس کے علاوہ ایک ایک رکن مجلس سے ملے۔انہیں قرارداد کی خامیوں اور اُن کے دور رس خطرناک اثرات و نتائج سے آگاہ کیا۔یہاں تک کہ ایک حد تک برف کو پگھلانے میں کامیاب ہو گئے۔چوہدری محمد ظفر اللہ خان نے اپنی خود نوشت سوانح حیات میں تاریخ کشمیر کے اس نازک موڑ کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:۔۔۔۔۔جب نئی قرار داد مجلس امن میں پیش ہوئی تو چوہدری محمد علی نے اور میں نے پھر دن رات اراکین مجلس کے ساتھ گفتگو کا سلسلہ شروع کیا اور اس کوشش میں لگ گئے۔کہ جہاں تک ہو سکے نئی قرار داد کو مضبوط کیا جائے۔چینی صدر کے ساتھ متواتر مشورے ہوئے بعض معمولی سی ترامیم اور وضاحتیں اُنہوں نے تسلیم بھی کیں۔لیکن قرار داد کا ڈھانچہ وہیں رہا جو وزیر اعظم اٹیلی تجویز کرا چکے تھے۔آخر یہ قرار داد ا پریل میں کولمبین مندوب کی صدارت میں منظور ہوئی۔اسی قرارداد میں یہ تجویز تھی کہ تین اراکین کا ایک کمشن مقرر کیا جائے جو برصغیر پاکستان و ہند جا کر قرارداد کی مختلف تجاویز کو فریقین کے مشورے اور ان کی رضا مندی سے عملی جامہ پہنائے اور کشمیر کے باشندگان کی آزادانہ رائے شماری کا اہتمام کرلے۔کولمبین صدر صاحب کی تجویز پر 351