کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 346 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 346

چوہدری صاحب کی یہ رائے رائٹر نے فوراً ہی خبر میں ڈھال کر ساری دنیا میں پھیل دی اور پاکستانی پریس نے اپنی حکومت کے نمائندے کے اس جرات مندانہ موقف کو بے حد سراہا مثلاً ایک معروف جریدہ نے لکھا: سر محمد ظفر اللہ خاں نے اس فارمولا یا قرار داد کو حیرت انگیز“ قرار دیا ہے اور اُن کا یہ تبصرہ بالکل درست ہے۔حفاظتی کونسل کے گزشتہ اجلاس میں ممبروں کا رجحان اس قرار داد کے بین السطور سے بالکل مختلف تھا۔ممبروں کی اکثریت اپنے اس رجحان کا واضح لفظوں میں اظہار بھی کر چکی ہے۔اب التوائے اجلاس کے بعد چینی صدر کی اس قرارداد کو حیرت انگیز نہ کہا جائے تو اور کیا کہا جائے۔اس قرار داد کے مطابق استصواب کی حیثیت ڈھونگ سے زیادہ نہ ہوگی۔وقت لاہور مورخہ 24 مارچ 1948ء) (نوائے رائٹر نے اس نئے مخمصے سے متعلق ایک سکیس سے جو خبر جاری کی وہ یہ تھی۔حفاظتی کونسل کے بیشتر ارکان دیانتداری سے اعتراف کر رہے ہیں کہ مسئلہ کشمیر نے اب جونئی صورت اختیار کر لی ہے اس سے وہ عجیب الجھن میں گرفتار ہو گئے ہیں۔باخبر حلقوں کی رائے میں یہ ظاہر ہے کہ پاکستانی مندوب چینی قرارداد کے متعلق اپنی روش پر ثابت قدم رہے گا۔350 (رائٹر بحوالہ نوائے وقت)