کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 298 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 298

میں مسلمانوں کی اکثریت تھی۔پاکستان سے نکل جانا اس قدر مہلک اور نقصان رساں نہیں ہے جس قدر یہ بات کہ کشمیر کا ہندوستان سے الحاق ہو جائے اور پاکستان منہ تکتارہ جائے۔“ (بحوالہ روزنامه الفضل 23 /اکتوبر 1947ء) یہاں تک کہ آپ نے اس سلسلہ میں حکومت پاکستان اور مسلم لیگ ہائی کمان کو بھی اُن کی کوتاہیوں کی طرف متوجہ کرتے ہوئے فرمایا: حکومت پاکستان نے شروع ہی سے ریاستوں کے متعلق خاموشی کی پالیسی پر عمل کیا ہے اور جہاں ہندوستان کی عارضی حکومت نے تقسیم سے بھی پہلے ریاستوں سے جوڑ توڑ شروع کر دیا تھا۔یہاں تک کہ دھمکیوں سے بھی گریز نہیں کیا تھا۔مسلم لیگ کی ہائی کمانڈ نے صرف دفاعی بیانات ہی پر اکتفا کیا۔“ ( بحوالہ روزنامه الفضل 23 اکتوبر 1947ء) اس کے بعد مہاراجہ کشمیر کے منصوبوں کو بھانپتے ہوئے حکومت پاکستان کو اس اہم فرض کی ادائیگی کے لئے ابھارتے ہوئے فرمایا: کشمیر کے حالات روز بروز پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔اور مہاراجہ کشمیر جن کا ذاتی رجحان ہندوستان کی طرف ہے اس معاملہ کو طویل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور پاکستان کو ایسی باتوں میں اُلجھائے رکھنا چاہتے ہیں کہ وہ اپنا ارادہ پورا کرنے کے لئے تیاری نہ کر سکیں۔اس لئے اب وقت ضائع نہیں کرنا چاہئے اور حکومت پاکستان کو چاہئے کہ فوراً 302