کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 262 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 262

نہیں ہوا۔اور نہ میں سمجھ سکا ہوں کہ موجودہ حالات میں وہ اقوام جو ملازمتوں اور ٹھیکوں اور دوسرے حقوق پر قابض ہیں۔وہ اس آسانی سے اپنے حاصل کردہ فوائد مسلمانوں کو واپس دینے کے لیے تیار ہو جائیں گی۔اور اگر ایسا نہیں کیا گیا تو لازماً یہ اتحاد بعد میں جا کر فسادات کے بڑھ جانے کا موجب ہوگا۔اگر کوئی کامیابی ہوئی اور مسلمانوں نے اپنے حقوق کا مطالبہ کیا تو غیر مسلم اقوام کہیں گی کہ جد و جہد تو صرف اختیارات پبلک کے ہاتھ میں لانے کے لیے تھی۔سو وہ آگئے ہیں کسی قوم کو خاص حق دینے کے متعلق تو تھی ہی نہیں ہم بھی کشمیری تم بھی کشمیری۔ملازمت ہمارے پاس رہی تو کیا تمہارے پاس رہی تو کیا۔جو لوگ عہدوں پر ہیں وہ زیادہ لائق ہیں۔اس لیے قوم کا کوئی سوال نہیں اٹھانا چاہیے کہ اس میں ملک کا نقصان ہے۔اور اگر مسلمانوں کا زور چل گیا اور انہوں نے مسلمانوں کو ملازمتوں ٹھیکوں وغیرہ میں زیادہ حصہ دینا شروع کیا تو دوسری اقوام کو رنج ہوگا اور وہ کہیں گی کہ پہلے ہم سے قربانی کروائی اب ہمیں نقصان پہنچایا جار ہا ہے۔اور ایک دوسرے پر بدظنی اور بدگمانی شروع ہو جائے گی۔اور فتنہ بڑھے گا۔گھٹے گا نہیں اور اب تو صرف چند وزراء سے مقابلہ ہے پھر چند وزراء سے نہیں بلکہ لاکھوں آدمیوں پر مشتمل اقوام سے مقابلہ ہوگا۔کیونکہ حقوق مل جانے کی صورت میں اس قوم کا زور ہوگا جو اس وقت ملازمتوں وغیرہ پر قائم ہے خواہ وہ تھوڑی ہو۔اور وہ قوم دست نگر ہوگی۔جو ملازمتوں میں کم حصہ رکھتی ہے۔خواہ وہ زیادہ ہو۔اور یہ ظاہر ہے کہ چند وزراء کو قائل کر لینا آسان ہے مگر ایسی جماعت کو قائل کرنا مشکل ہے جس کی پشت پر لاکھوں 266