کشمیر کی کہانی — Page 250
مظلومین اور شہداء کے پس ماندگان کو مدد دی۔اور ہر حالت میں بے لوث اور ہمدردانہ خدمات انجام دیں۔جب تحریک کشمیر اور سنجیدہ ہوگئی۔تو ہندوستان کے ہزار ہا مسلمان جیلوں میں گئے۔اور جام شہادت پیا۔اب آئینی رنگ میں کشمیر ایسوسی ایشن ہماری مدد کر رہی ہے۔آل انڈیا کانفرنس نے تحریری رنگ میں مظلومین کشمیر کی امداد کی اس لیے یہ سب افراد اور جماعتیں دلی شکریہ کی مستحق ہیں۔۔۔اصلاح سرینگر ۲۰ / نومبر ۱۹۳۴ء) ہندوؤں کی ایجی ٹیشن ریاست کے اندر مسلمانوں کی ایک عظیم منظم ومستحکم جماعت مسلم کانفرنس“ کا قیام عمل میں آچکا تھا جس کی شاخیں ریاست کے مختلف حصوں میں قائم ہو چکی تھیں۔کانفرنس کے کئی کامیاب اجلاس منعقد ہو چکے تھے۔الحمد للہ کہ ریاست کے عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں۔آل انڈیا کشمیر کمیٹی کا دلی خلوص حوصلہ افز اتغیرات کی صورت میں رنگ لا رہا تھا۔ایک حد تک ابتدائی انسانی حقوق ملے زمینداروں کے حقوق قائم ہوئے مقدس مقامات واگزار ہوئے کسی قدر آزادی تقریر و تحریر بھی نصیب ہوئی۔254