کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 245 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 245

اتفاق واتحاد اور تنظیم بد رسومات کی اصلاح حکومت اور عوام کو مخلصانہ مشورے اور راہنمائی یہ اخبار ۴۷ ء تک ریاستی مسلمانوں کی خدمت کرتا رہا۔راقم الحروف کو ۴۵ ء میں ایک دفعہ پھر کشمیر کا دورہ کرنا پڑا۔اس لمبے سفر میں مدیر اصلاح خواجہ عبدالغفار ڈار میرے ہمراہ رہے۔مجھے یہ معلوم کر کے بہت خوشی ہوئی کہ میں جہاں بھی گیا لوگوں کے دلوں میں اخبار کے مدیر اعلیٰ چودھری عبدالواحد اور مدیر خواجہ عبد الغفار ڈار اور ان کے اخبار کی بہت قدر ہے۔یہ دونوں صاحبان ۴۷ ء تک ( جب کہ مجبوراً اخبار بند ہو گیا ) اس کے ساتھ منسلک رہے۔کشمیر اسمبلی کا قیام ۳۴ ء کا ایک اہم واقعہ کشمیر اسمبلی کا قیام ہے چونکہ کشمیر کے بعض لیڈر اور قومی کارکن ابھی تک جیلوں میں تھے اس لیے شیخ عبداللہ صاحب نے اپنی رہائی کے بعد بھی یہ فیصلہ کیا کہ انتخابات کا بائیکاٹ کیا جائے۔مگر وہ کشمیر کے محسن کے مشورہ کو نظر انداز نہ کر سکے۔جنھوں نے قبل از وقت اپنے ایک مکتوب کے ذریعہ جو طبع کر کے کشمیر کے ہر حصہ میں ہزاروں کی تعداد میں بھجوایا گیا تھا اور جس میں یہ مشورہ دیا گیا تھا۔انتخابات کے متعلق صحیح مشورہ یہ بھی یادر ہے کہ بعض (لوگ ) آئندہ اصلاحات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اہل کشمیر اگر اس فریب میں آگئے۔اور آئندہ کونسلوں میں مسٹر عبد اللہ کے دشمن اور قومی تحریک کے مخالف ممبر ہو گئے تو سب محنت اکارت جائے گی اور مسٹر عبد اللہ اور دوسرے قومی کارکنوں کی سخت ہتک 249