کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 244 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 244

وزیر ہند اور حکومت ہند پر زور دیا گیا۔انگلستان میں مولا نا عبد الرحیم درد اور ہندوستان میں چودھری محمد ظفر اللہ خاں۔ڈاکٹر مفتی محمد صادق۔اور سید زین العابدین ولی اللہ شاہ نے خوب کام کیا۔ریاست کو بار بار توجہ دلائی گئی۔اخبارات میں مضامین شائع کیے گئے۔بالآخر کشمیریوں کا وہ محسن جو ۱۹۰۹ء سے ان کی آزادی کے لیے کوشاں تھا۔ایک دفعہ پھر اسیروں کی رستگاری کا موجب بنا اور قیدی رہا کر دیئے گئے۔چودھری محمد ظفر اللہ خاں صاحب جو مقدمات ریاست میں چل رہے تھے۔ان کی پیروی کے لیے وکلاء بھجوائے۔جنھوں نے بلا معاوضہ کام کیا۔بلکہ بعض مواقع پر کورٹ فیس تک اپنی جیب سے خرید کر لگائے۔اس سلسلہ میں چودھری محمد ظفر اللہ خاں، شیخ بشیر احمد اور چودھری اسد اللہ خاں بیرسٹر ایسے قابل وکیل بھی کشمیر بھجوائے گئے۔اخبار اصلاح کا اجراء ۳۴ء کے وسط میں ایک سہ روزہ جریدہ اصلاح “ جاری کیا گیا۔جس کے اغراض و مقاصد یہ تھے؛ مسلمانان کشمیر کی مذہبی۔اخلاقی تمدنی۔اور سیاسی راہنمائی اور بیداری مسلمانوں میں تعلیم وصنعت کی اشاعت و ترویج مسلم حقوق کی حفاظت قانون شکن تحریکات کا مقابلہ 248