کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 150 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 150

تعلیم کی ترقی تعلیم کے متعلق کمیشن کی سفارشات کو منظور کرتے ہوئے مہاراجہ نے ابتدائی تعلیم کی توسیع اور عربی کے معلموں کی تعداد بڑھانے اور صنعتی تعلیم کے اجراء کے متعلق احکام دیئے۔اور مڈل اور ہائی سکولوں میں اضافہ کرنے کی ہدایت کی۔اسی طرح یہ بھی حکم دیا کہ کالجوں میں سائنس کی جماعتوں میں داخلہ کے وقت جانب داری سے کام نہ لیا جائے اور تمام اقوام کے جائز تحفظ کا انتظام کیا جائے۔نیز حکم دیا کہ جس قدر جلد ممکن ہو مسلمان اساتذہ اور انسپکٹر ان اور ایک خاص مسلم انسپکٹر مقرر کیا جائے جو صوبائی انسپکٹروں سے علیحدہ اپنے فرائض سرانجام دے اور مسلمانوں کی تعلیمی ترقی کے لیے جد و جہد کرے۔ملازمتیں ملازمین کے متعلق مہاراجہ نے کمیشن کی سفارش کے مطابق معیار تعلیم کم کرنے اور ہر نئی آسامی کے خالی ہونے پر بذریعہ اعلان درخواستیں طلب کر کے اُسے پُر کرنے اور مختلف اقوام کی آبادی کے تناسب کوملحوظ رکھنے کا حکم دیا اور یہ بھی حکم دیا کہ کمیشن کی سفارش کے مطابق ہر سال ایک نقشہ شائع ہوا کرے جس میں یہ بتایا جایا کرے کہ مختلف ادارہ جات میں مختلف اقوام کے ملازمین کی تعداد کیا ہے۔مالیہ اراضی مالیہ اراضی کے متعلق یہ احکام جاری کئے کہ مالکانہ کی وصولی بند کر دی جائے۔نذرانہ کی رقم سے متعلق فوراً غور ہو کہ اس میں کیا تبدیلی ضروری ہے۔اس طرح جو زمینیں ریاست کی ملکیت میں ہیں لیکن قبضہ کے حقوق عوام کو حاصل ہیں۔ان سب کے مالکانہ حقوق قابض 154