کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 90 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 90

لیکن پھر بھی احرار اور ان کے چند لگے بندھے یہ تہیہ کئے ہوئے تھے کہ کشمیر کمیٹی اور اس کے محترم صدر کی بہ ہر حال مخالفت کرنی ہے چاہے اس کے نتیجہ میں مظلومین کشمیر کو نقصان ہی کیوں نہ پہنچے۔وو اب انہوں نے غلط اور بے بنیاد افواہیں پھیلا کر مسلمانوں میں فرقہ وارانہ جذبات کو بھڑکا کر مناقشت پیدا کرنی شروع کر دی جسے نہ صرف مسلم اکابر بلکہ تمام مسلم جرائد نے بھی قابل مذمت گردانا چنانچہ اس جھوٹ کی حقیقت کو واشگاف کرنے کے لیے تمام قابل ذکر مسلم اخبارات کے کار پردازوں اور مسلم اکابرین نے مندرجہ ذیل اعلان کیا ( جو اخبارات میں شائع ہونے کے علاوہ پوسٹر اور ہینڈ بلوں کی صورت میں بھی تقسیم ہوا )۔اس میں وہ لکھتے ہیں:۔بعض مضبوط قرائن سے یہ اندیشہ پیدا ہو رہا ہے کہ حکام ریاست کشمیر مسلمانوں کی قوت کو توڑنے کے لیے یہ حربہ استعمال کرنے کے درپئے ہیں کہ اُن کے اندر فرقہ وارانہ سوال پیدا کریں اور ایک ایسے مسئلہ کو جو بحیثیت قوم امت مسلمہ کے مفاد سے تعلق رکھتا ہے فرقہ وارانہ رنگ دے کر کمزور کرنے کی کوشش کی جائے اور مسلمانوں کے باہمی فرقہ وارانہ جذبات کو بھڑ کا کر ان کے اتحاد عمل کو نقصان پہنچایا جائے۔اس لئے ہم جملہ (ان) صاحبان کو جو اس وقت کشمیر میں اس مسئلہ کی بست و کشاد کے سلسلہ میں مصروف عمل ہیں متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ اگر اس قسم کی کوئی صورت حالات پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔تو اسلامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے پوری شدت کے ساتھ اس کا مقابلہ کریں گے۔ہمیں یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ اب تک مختلف قومی تحریکات میں جب کبھی مسلمانوں نے متفقہ اور متحد طور پر ہم آہنگ ہوکر پوری طاقت کے ساتھ کسی مہم پر ہاتھ ڈالا ہے تو اللہ تعالیٰ 94