کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 305 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 305

ان رضا کاروں کی دلی مسرتوں کا نظارہ دیدنی تھا۔شہدائے بٹالین محاذ جنگ کوئی بچوں کا کھیل تو ہوتا نہیں یہ تو آگ اور خون کا کھیل ہوتا ہے جس میں جانوں کے نذرانے داؤ پر لگائے جاتے ہیں۔چنانچہ معراجکے کے محاذ پر شہید ہونے والے دو نو جوانوں کے علاوہ نو احمدی نوجوان محاذ بربط پر بھی کام آئے۔کیا ہی معنی نگر ہے اللہ کی راہ میں شہید ہونے والوں کے لئے ارشادربانی کہ وَلَا تَقُولُو لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ اَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاءٌ وَّ لَكِن لَّا تَشْعُرُونَ (بقره:155) جو لوگ اللہ کی راہ میں مارے جاتے ہیں اُن کے متعلق یہ مت کہو کہ وہ مردہ ہیں وہ مردہ نہیں بلکہ زندہ ہیں مگر تم نہیں سمجھتے۔یہ نو جوان جنہوں نے جنگ آزادی کشمیر میں جام شہادت نوش کیا اور جن کے نام تاریخ حریت کشمیر کے اوراق پر ہمیشہ جلی حروف میں ثبت رہیں گے۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے) یہ تھے۔سرگودھا (1) میاں برکت علی صاحب۔۔۔۔۔ساکن دانه زید کا ضلع سیالکوٹ (2) میاں اللہ رکھا صاحب۔۔۔ساکن جسو کے ضلع گجرات (3) چوہدری نصیر احمد صاحب۔۔ولد چوہدری عنایت اللہ صاحب چک نمبر 35 ضلع (4) چوہدری محمد اسلم صاحب مانگ۔۔۔۔۔۔ولد چوہدری جہان خان صاحب ساکن 309