کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 263 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 263

اور آدمی موجود ہوں کیونکہ گو وہ قلیل التعداد ہو حکومت اور جتھامل کر اسے کثیر التعداد لوگوں پر غلبہ دے دیتا ہے اور سیاسی ماہروں کا قول ہے کہ مقید بادشاہ کی حکومت ایسی خطرناک ہوتی ہے نہ غیر ملکی قوم کی۔جس قدر خطر ناک کہ وہ حکومت ہوتی ہے جس میں قلیل التعدا دلیکن متحد قوم اکثریت پر حکمرانی کر رہی ہو۔کیونکہ اس کا نقصان ملک کے اکثر حصہ کو پہنچتا ہے لیکن اس کا ازالہ کوئی نہیں ہوسکتا۔دنیا کی تاریخ کو دیکھ لو کہ ایسی حکومتیں ہمیشہ برباد ہی رہی ہیں اور انہوں نے اکثریت کو بالکل تباہ کر دیا ہے ہندوستان میں ہی اچھوت اقوام کو دیکھ لو ایک زبردست اکثریت سے اب وہ اقلیت میں بدل گئی ہیں۔اور ان کے حالات جس قدر خراب ہیں وہ بھی ظاہر ہیں پس میرے نزدیک بغیر ایک ایسے فیصلہ کے جسے پبلک پر ظاہر کر دیا جائے ایسا سمجھوتہ مفید نہیں ہوسکتا کیونکہ نفع یا نقصان تو پبلک کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔ممکن ہے غیر مسلم لیڈر مسلمانوں کو بعض حق دینے کے لیے تیار ہو جائیں لیکن اگر ان کی قو میں تسلیم نہ کریں پھر ایسے سمجھوتہ سے کیا فائدہ؟ یا مسلمان لیڈر بعض حق چھوڑنے کا اقرار کرلیں۔لیکن مسلمان پبلک اس کے لیے تیار نہ ہو۔اور ملک کی قربانیاں رائیگاں جائیں اور فساد اور بھی بڑھ جائے۔” جہاں تک میں سمجھتا ہوں کہ کوئی سمجھوتہ مسلمانوں کے لیے مفید نہیں ہو سکتا جب تک وہ لاکھوں مسلمانوں کی بدحالی اور بے کاری کا علاج تجویز نہ کرتا ہو۔یعنی ان کی تعداد کے قریب قریب انہیں ملازمتوں 267