کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 233 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 233

احراریوں کے متعلق چند آراء ہے؛ وو احراریوں کا ذکر چل پڑا ہے تو ان کے متعلق کچھ مزید آراء بھی سُن لیجئے ملا۔۔پنجاب کے کانگرسیوں کی ایک جماعت احراریوں کے ساتھ در پردہ یہ سازش کر رہی ہے کہ احراریوں کو یہ لالچ دیا جائے کہ اگر وہ کانگرس کی اس جماعت سے مل جائیں تو ان کو صرف عہدے ہی نہیں ملیں گے۔بلکہ کچھ مال بھی ملے گا۔(روز نامہ ملاپ لاہور ۱۲ / جولائی (۶۳۴ اس کی تائید کے لیے انقلاب کا مندرجہ ذیل اقتباس ملاحظہ ہو: مجلس احرار کی در کنگ کمیٹی کے اجلاس منعقدہ امرتسر میں یہ فیصلہ ہوا ہے کہ اگر کوئی احراری کارکن کانگرس کا ممبر بن کر کرنا چاہتا ہو تو اسے مجلس کی طرف سے کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہوگی۔۔۔( روز نامہ ملاپ لاہور ۱۲ جولائی ۳۴ ) خان بہادر حاجی رحیم بخش صاحب سیکرٹری آل انڈیا مسلم کانفرنس کا ایک مفصل بیان اگست ۳۴ء کے آخر میں اخبارات میں شائع ہوا اس کا ایک حصہ قارئین کے اضافہ معلومات کے لیے درج ہے۔۔۔۔جہاں تک احراریوں کے عقیدہ کا تعلق ہے۔وہ دل سے کانگرس کے ساتھ ہیں۔ابھی اگلے روز ہی ان کے ایک لیڈر مسٹر مظہر علی نے اس امر سے انکار کرتے ہوئے کہ احرار کھلم کھلا کانگرس میں شامل نہیں ہوں گے تسلیم کیا تھا کہ احراریوں کو کانگرس کا ممبر بننے کی اجازت ہے۔اور کئی 237