کرامات الصادقین — Page 80
كرامات الصادقين ۸۰ اُردو ترجمہ وَ مَا كَانَ أَنْ تُخْفَى الْحَقَائِقُ دَائِمًا وَمَا يَكْتُمُ الْإِنْسَانُ فَالدَّهْرُ يُظْهِرُ اور حقائق ہمیشہ کے لئے چھپائے نہیں جا سکتے اور جو کچھ انسان چھپاتا ہے خود زمانہ اسے ظاہر کر دیتا ہے ۔ وَ لَيْسَ خِفَاءٌ مُّغْلَقٌ فِي دِينِنَا وَمَا جَاءَ مِنْ هَدَى مُّبِينٍ فَنُؤْثِرُ اور ہمارے دین میں کوئی بھی لا ینحل پوشیدہ بات نہیں اور جو واضح ہدایت آچکی سو ہم اسے ہی مقدم کر رہے ہیں ۔ سَيُكْشَفُ سِرُّ صُدُورِنَا وَ صُدُورِكُمْ بِيَوْمٍ يَقُودُ إِلَى الْمَلِيُكِ وَ يَحْشُرُ ہمارے سینوں اور تمہارے سینوں کا راز ضرور کھول دیا جائے گا اس دن جو لوگوں کو اکٹھا کر کے خدا کے حضور پیش کر دے گا۔ فَمَنْ كَانَ يَسْعَى الْيَوْمَ فِي الدِّيْنِ مُفْسِدًا فَيُحْرَقُ فِي يَوْمٍ لَّظَاهُ تُسَمَّرُ جو آج مفسد ہو کر دین میں ( بگاڑ کی ) کوشش کرتا ہے وہ ایسے دن جلا دیا جائے گا جس کا شعلہ خوب بھڑکا یا جائے گا۔ وَإِنَّا عَلَى نُورٍ وَّ اَنْتُمْ عَلَى اللَّظى وَمَا يَسْتَوِى عُمْيٌ وَ قَوْمٌ يُبَصِرُ اور ہم تو نور پر قائم ہیں اور تم آگ کے شعلے پر ہو اور اندھے اور بصیرت یا فتہ لوگ برابر نہیں ہو سکتے ۔ وَ مَنْ كَانَ مَحْجُوبًا فَيَأْتِي مُوَسْوِسٌ فَيَكُبُّهُ فِي هُوَةٍ وَيُدَمِّرُ اور جو شخص ( علم و عقل سے محروم ہو اس کے پاس وسوسہ ڈالنے والا آتا ہے سو وہ اس کو ( جہنم کے گڑھے میں اوندھے منہ گرا کر ہلاک کر دیتا ہے۔ وَمَا يَصْطَفِى اللَّهُ الْعَلِيمُ مُزَوِّرًا وَمَا يَجْتَبِي الْفُسَّاقَ رَبِّ أَطْهَرُ اور خدائے علیم مگار کو فضیلت نہیں دیا کرتا اور پاک رب فاسقوں کو برگزیدہ نہیں کیا کرتا۔ ۱۷۲