کرامات الصادقین — Page 69
كرامات الصادقين ۶۹ اُردو ترجمہ ذَوُوا فِطْنَةٍ يَدْرُونَ بَحْثِرُ وَ بَحْثَهُ وَ مَا فِي السَّمَاءِ فَسَوْفَ يَبْدُرُ وَيَظْهَرُ عقلمند لوگ میری اور اس کی بحث کو سمجھتے ہیں اور جو آسمان میں مقدر ہے وہ جلد ہی ظاہر ہوگا اور سامنے آ جائے گا۔وَإِنْ يُسْلِمَنْ يَسْلَمُ وَإِلَّا فَمَيِّتٌ وَهَذَانِ مِنَّا آيَتَانِ وَنَشْكُرُ اگر وہ مسلمان ہو جائے گا تو بچ جائے گاور نہ مرے گا اور یہ ہماری طرف سے دو نشان ہیں اور ہم (خدا کا) شکر کرتے ہیں۔وَ وَاللَّهِ هَذَا مِنْ الْهِي وَ مَنْ يُعِشُ إلى أَشْهُرٍ مَّذْكُورَةٍ فَسَيَنُظُرُ اور اللہ کی قسم ! یہ بات میرے خدا کی طرف سے ہے اور جو مذکورہ مہینوں تک زندہ رہے گا سو وہ ضرور دیکھ لے گا۔وَ تَحْتَ رِدَاءِ اللَّهِ رُوحِي وَمُهْجَتِي وَمَا يَعْرِفُنِي أَحَدٌ وَّ رَبِّي يُبْصِرُ اور میری روح اور میری جان تو اللہ کی چادر کے نیچے ہے اور مجھے کوئی نہیں پہچا نتا اور میرا رب دیکھ رہا ہے۔وَ لَسْتُ بِرَبِّي كَاذِبًا تَارِكَ الْهُدَى وَلَسْتُ بِرَبِّي كَالَّذِي هُوَ يَهْدَرُ میرے رب کی قسم ! میں جھوٹا اور ہدایت کو ترک کر نیوالا نہیں اور میرے رب کی قسم ! میں اس شخص کی طرح نہیں جو بیہودہ گوئی کرتا ہے۔وَهَنَّأَنِي رَبِّي بِنَهجِ مَحَبَّةٍ عَلَى مَا تَضَوَّعَ مِسْكُ فَتْحِي وَعَنْبَرُ میرے رب نے مجھے محبت کے طریق سے مبارکباد دی ہے اس بات پر کہ میری فتح کی کستوری اور عنبر مہک پڑے ہیں۔وَ ذَلِكَ مِنْ بَرَكَاتِ رُوحِ رَسُولِنَا نَبِيٍّ لَهُ نُورٌ مُّنِيرٌ وَأَزْهَرُ اور یہ بات ہمارے رسول کی روح کی برکات کیوجہ سے ہے۔وہ ایسا نبی ہے کہ اسکا نور بہت روشن کر نیوالا اور وہ (خود بھی) بہت روشن ہے۔۱۶۱