کرامات الصادقین — Page 68
كرامات الصادقين ۶۸ اُردو ترجمہ وَ عِدَّةَ وَعْدِ اللَّهِ عَشْرٌ وَخَمْسَةٌ إِذَا مَا انْقَضَتُ فَاعْلَمُ بِأَنَّكَ مُحْضَرُ اور خدا کے وعدے کی مدت پندرہ (مہینے ) ہے جب یہ مدت گزرجائے گی تو جان لینا کہ تو پیش کیا جانے والا ہے۔وَ تَعْمَى وَ تُحْضَرُ عِنْدَ ذِي الْعَرْشِ مُجْرِمًا وَتُسْأَلُ عَمَّا كُنْتَ تَهْدِى وَ تَكْفُرُ اور تُو اندھا ہوگا اور مجرم کی صورت میں عرش والے کے سامنے حاضر کیا جائیگا اور تجھ سے ان باتوں کے متعلق پوچھا جائیگا جو تو بکتا رہا ہے اور جو تو انکار کرتا رہا ہے۔وَمَا قُلْتُ مِنْ تِلْقَاءِ نَفْسِى تَجَاسُرًا بَلِ الْآنَ نَبَّانِي الْعَلِيمُ الْمُقَدِّرُ اور یہ بات میں نے اپنی طرف سے جرات سے نہیں کہ دی۔بلکہ ابھی مجھے خدائے علیم (اور ) مالک تقدیر نے خبر دی ہے۔فَبَلَّغْتُ تَبْلِيْغَا وَّالَيْتُ حِلْفَةٌ عَلَى صِدْقِ مَا أَظْهَرْتُ فَانْظُرُ وَ نَنظُرُ پس میں نے تو تبلیغ کا حق ادا کر دیا ہے اور قسم بھی کھالی ہے اسبات کی سچائی پر جسکا میں نے اظہار کیا ہے۔سوتو انتظار کر اور ہم بھی انتظار کرتے ہیں۔فَإِنْ اَكُ صِدِّيقًا فَرَبّى يُعِزُّنِي وَإِنْ أَكُ كَذَّابًا فَسَوْفَ أَحَقَّرُ سواگر میں سچا ہوں تو میرا رب مجھے عزت دے گا اور اگر میں جھوٹا ہوں تو ضرور بے عزت کیا جاؤں گا۔وَ أَعْلَمُ أَنَّ مُهَيْمِنِى لَا يُضِيعُنِي وَأَعْلَمُ أَنَّ مُؤَتِدِى سَوْفَ يَنْصُرُ اور میں جانتا ہوں کہ میرا نگہبان خدا مجھے ضائع نہیں کریگا اور میں جانتا ہوں کہ میری تائید کر نیوالا (خدا) ضرور مدد کریگا۔فَتَوَقَدَ السُّفَهَاءُ مِنْ اَهْلِ الْهَوَى وَكُلُّ امْرِءٍ عِندَ الشَّخَاصُمِ يُسْبَرُ سو ہوائے نفس رکھنے والے بیوقوف بھڑک اٹھے۔اور ہر شخص بحث کے وقت آزمایا جاتا ہے۔17۔