کرامات الصادقین

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 58 of 279

کرامات الصادقین — Page 58

كرامات الصادقين ۵۸ اُردو ترجمہ وَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ مُهْجَةُ مُهْجَتِي وَمِنْ ذِكْرِهِ الْأَحْلَى كَانِي مُعْمِرُ صلى الله اور بے شک رسول اللہ ( ع ) تو میری جان ہیں اور اس ہیں اور اس کی بہت شیریں یا د سے ہی گویا میں بارآور اور متبرک ہوں ۔ - فَدَعُ كُلَّ مَلْفُوظٍ بِقَوْلِ مُحَمَّدٍ وَقَلِدْ رَسُولَ اللَّهِ تَنْجُ وَ تُغْفَرُ صلى الله پس چھوڑ دے ساری باتیں محمد (ع) کے قول کے مقابلہ میں اور رسول الله (ﷺ) کی تقلید کر تو نجات پائیگا اور بخشا جائیگا ۔ وَ لَيْسَ طَرِيقُ الْهَدْيِ إِلَّا اتِّبَاعَهُ وَ مَنْ قَالَ قَوْلًا غَيْرَهُ فَيُتَبَّرُ اور ہدایت کی راہ اس کی پیروی کے سوا کوئی نہیں اور جس نے اس کے علاوہ کوئی بات کہی وہ ہلاک کیا جائے گا ۔ وَمَنْ رَدَّ مِنْ قِلَّ الْحَيَاءِ كَلَامَهُ فَقَدْ رُدَّ مَلْعُونَا وَ سَوْفَ يُمَدِّرُ اور جس نے حیا کی کمی کی وجہ سے آپ کی بات کورڈ کر دیا وہ ملعون ہو کر مردود ہوا اور جلد پراگندہ حال ہوگا ۔ وَ مَنْ يَرَ تَقْوى غَيْرَ هَدْيِ رَسُولِنَا فَذَلِكُمُ الشَّيْطَانُ يَعْتُهُ وَيُشْغَرُ اور جو شخص ہمارے رسول ﷺ کی ہدایت کے سوا کسی امر کو تقوئی خیال کرے تو وہ شیطان ہے جو سرکشی کرتا ہے اور دھتکارا جاتا ہے ۔ وَمَا نَحْنُ اِلَّا حِزْبُ رَبِّ غَالِبٍ أَلَا إِنَّ حِزْبَ اللَّهِ يَعْلُو وَيُنْصَرُ اور ہم تو صرف رب غالب کا گروہ ہیں ۔ آگاہ رہو کہ بے شک اللہ کا گروہ غالب آتا ہے اور مدد دیا جاتا ہے ۔ وَ وَاللَّهِ إِنَّ كِتَابَنَا بَحْرُ الْهُدَى وَتَاللَّهِ إِنَّ نَبِيَّنَا مُتَبَقِّرُ اور اللہ کی قسم ! ہماری کتاب تو ہدایت کا سمندر ہے ۔ اور بخدا ہمارے نبی صلّی وسلم تو بہت بڑے عالم ہیں ۔ اللہ علیہ ۱۵۰