کرامات الصادقین — Page 56
كرامات الصادقين ۵۶ اُردو ترجمہ ا تَتْرُكُ أَعْنَابًا وَتَنْقِفُ حَنْظَلا وَهَذَا وَبَالٌ أَنْتَ فِيهِ مُتَبَّرُ کیا تو انگوروں کو چھوڑتا ہے اور نظل کو توڑتا ہے۔یہ ایک وبال ہے جس میں تو تباہ ہونے والا ہے۔تَيَاهِيرُ قَفْرٍ فِي عُيُونِكَ مَرْبَعٌ وَأَسَرَّكُمْ سِقُطُ اللَّوَى وَحَبَوْكَرُ سنگلاخ چٹیل زمین تیری آنکھوں میں سرسبز کھیتی ہے اور تمہیں خوش کر رہا ہے ریگ رواں کے ٹیلوں کا دامن اور ریگستان۔عَقِيْدَتُكُمْ قَدْ صَارَ لِلنَّاسِ ضُحُكَةً وَيَضْحَكُ جُمْهُورٌ عَلَيْهِ وَيُنْكِرُ تمہارا عقیدہ لوگوں کے لئے ہنسی بنا ہوا ہے اور جمہور اس پر ہنستے ہیں اور انکار کرتے ہیں۔رَأَى النَّاسُ بِالتَّحْقِيقِ مَا فِي بُيُوتِكُمْ وَإِجَّارُ بَيْتٍ مِّنْ بَعِيدٍ يَظْهَرُ لوگوں نے تحقیق کی نگاہ سے جو کچھ تمہارے گھروں میں ہے دیکھ لیا ہے اور گھر کی چھت دور سے ہی ظاہر ہو جاتی ہے۔وَلَا يُظْهِرَنُ اِنْجِيْلُكُمْ نَهْجَ الْهُدَى وَهُدَاهُ جَمْجَمَةٌ وَّ قَوْلٌ مُّكَوَّرُ اور تمہاری انجیل ہدایت کی راہ ہر گز ظاہر نہیں کرتی۔اسکی ہدایت غیر واضح ہے اور ایسی بات جو ابہام کے پردوں میں لپٹی ہوئی ہے۔وَمَنْ تَبِعَهُ مَا وَجَدَ رِيحَ تَيَقُنِ وَلَكِنْ إِلَى الْإِلْحَادِ وَالشَّرِّ يُدْحَرُ اور جو اس کی پیروی کرے وہ یقین کی خوشبو نہیں پاتا بلکہ وہ الحاد اور شک کی طرف دھکیلا جاتا ہے۔وَمَا فِيهِ إِلَّا مَا يُضِلُّ قُلُوبَكُمْ وَيَهُدُّ بِبَيْتِ نَجَاتِكُمْ وَيُدَمِّرُ اور نہیں ہے اس میں مگر وہ کچھ جو تمہارے دلوں کو گمراہ کر دے۔اور تمہاری نجات کا گھر ڈھا دے اور برباد کر دے۔۱۴۸