کرامات الصادقین

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 42 of 279

کرامات الصادقین — Page 42

كرامات الصادقين ۴۲ اُردو ترجمہ غَيُورٌ يُبِيدُ الْمُجْرِمِينَ بِسُخْطِهِ غَفُورٌ يُنَجِّى السَّائِبِينَ وَيَغْفِرُ وہ غیرت مند ہے۔اپنے غضب سے مجرموں کو ہلاک کر دیتا ہے۔وہ بخشتا ہے تو بہ کرنے والوں کو نجات دیتا ہے اور بخش دیتا ہے۔وَحِيْدٌ فَرِيدٌ لَا شَرِيكَ لِذَاتِهِ قَوِيٌّ عَلِيٌّ مُّسْتَعَانٌ مُّقَدِرُ وہ یگانہ و یکتا ہے اپنی ذات میں لاشریک ہے قومی (اور ) بلند مرتبہ ہے اسی سے مدد مانگی جاتی ہے (اور ) تقدیر بنانے والا ہے۔لَهُ الْمُلْكُ وَ الْمَلَكُوتُ وَالْمَجُدُ كُلُّهُ وَكُلٌّ لَّهُ مَا بَانَ فِيْنَا وَيَظْهَرُ اسی کے لئے حکومت بادشاہی اور ساری بزرگی ہے اور سب اسی کا ہے جو ہم میں ظاہر ہوا اور ظاہر ہوگا۔وَدُودٌ يُحِبُّ الطَّائِعِينَ تَرَحُما مَلِيكٌ فَيُزْعِجُ ذَا شِقَاقٍ وَّ يَحْصِرُ وہ بہت محبت کرنے والا ہے۔فرمانبرداروں سے از راہ شفقت پیار کرتا ہے۔وہ بادشاہ ہے سو وہ مخالف کو مضطرب کر دیتا ہے اور گھیرے میں لے لیتا ہے۔يُحِيطُ بِكَيْدِ الْكَائِدِيْنَ بِعِلْمِهِ فَيُهْلِكُ مَنْ هُوَ فَاسِقٌ وَّ مُزَوِّرُ وہ اپنے علم سے مکاروں کے مکر کا احاطہ کر لیتا ہے سو وہ اس شخص کو جو فاسق اور فریبی ہو ہلاک کر دیتا ہے۔وَلَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا وَلَا كُفُولَّهُ وَحِيدٌ فَرِيدٌ مَّا دَنَاهُ التَّكَثُرُ نہ اس نے کسی کو بیٹا بنایا ہے اور نہ اس کا کوئی ہمسر ہے۔وہ یگانہ اور یکتا ہے۔کثرت اس کے قریب بھی نہیں آئی۔وَمَنْ قَالَ إِنَّ لَهُ الْهَا قَادِرًا سِوَاهُ فَقَدْ نَادَى الرَّدَى وَ يُدَمَّرُ اور جو شخص کہے کہ اس کا ایک قادر معبود اس کے سوا ہے تو اس نے ہلاکت کو پکارا اور وہ ہلاک کیا جائے گا۔۱۳۴