کرامات الصادقین

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 41 of 279

کرامات الصادقین — Page 41

كرامات الصادقين ام اُردو ترجمہ يُنَوِّرُ ضَوْءُ الشَّمْسِ وَجُهَ خَلَائِقِ وَلَكِنْ جَنَانِي مِنْ سَنَاكَ يُنَوِّرُ سورج کی روشنی تو مخلوق کے چہرے کو منور کرتی ہے۔لیکن میرا دل تیرے نور سے منور ہوتا ہے۔تُحِيْطُ بِكُنُهِ الْكَائِنَاتِ وَسِرِّهَا وَتَعْلَمُ مَا هُوَ مُسْتَبَانٌ وَّ مُضْمَرُ تو کائنات کی گنہ اور بھیدوں کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔اور جوظاہر ہے اور جو ( دل میں ) پوشیدہ ہے تو اسے خوب جانتا ہے۔وَ نَحْنُ عِبَادُكَ يَا إِلهِي وَ مَلْجَأَى نَخِرُّ اَمَامَكَ خَشْيَةٌ وَّ نُكَبِّرُ اوراے میرے معبود اور میری پناہ! ہم تیرے بندے ہیں۔ہم خشیت سے تیرے آگے ہی گرتے ہیں اور تیری بڑائی کرتے ہیں۔نَصَرُتَ لِافْحَامِ النَّصَارَى قَرِيُحَتِي وَهَدَّمْتَ مَا يُعْلِي الْخَصِيمُ وَ يَعْمُرُ تو نے میری فطرت کو نصاری کا منہ بند کرنے کیلئے مدددی ہے اور تو نے اس عمارت کو جو دشمن بلند کرتا ہے ڈھا دیا ہے۔وَاَخَذْتَهُمْ وَكَسَرُتَ دَايَا مُنَضَّدًا وَأَتْمَمْتَ وَعْدَكَ فِي صَلِيْبٍ يُكَسَّرُ تو نے انکو گرفت میں لیا اور سینے کی مرتب پسلیوں کو توڑ ڈالا۔اور (اس طرح) صلیب کے بارہ میں اپنے وعدہ کو کہ وہ تو ڑ دی جائیگی، پورا کر دیا۔فَسُبْحَانَ مَنْ بَارَى لِنُصْرَ وَدِينِهِ وَ أَخْرَى النَّصَارَى فَضْلُهُ الْمُتَكَقِّرُ پس پاک ہے وہ ذات جس نے اپنے دین کی نصرت کے لئے مقابلہ کیا اور اس کے فضل کثیر نے نصاری کو رسوا کر دیا۔سَقَانِى مِنَ الْأَسْرَارِ كَأْسًا رَوِيَّةً وَإِنْ كُنْتُ مِنْ قَبْلِ الْهُدَى لَا أَعْثَرُ اس نے مجھے اسرار کا سیر کن پیالہ پلایا اگر چہ میں اس راہنمائی سے پہلے (اس سے ) آگاہ نہیں تھا۔۱۳۳