کرامات الصادقین — Page 254
كرامات الصادقين ۲۵۴ اُردو ترجمہ إنِّي لأرغب أن أرى لك سيدى وجها عليه من الجمال رداء اے میرے آقا ! میں آپ کا وہ حسین و جمیل چہرہ دیکھنا چاہتا ہوں جو پیکرِ جمال ہے۔يا واحدا في ذاته وصفاته قد حققت بوجودك الأشياء اے اپنی ذات وصفات میں واحد و یگانہ ہستی تیرے وجود سے چیزیں متحقق ہوتی ہیں۔وبک استقامت للعلا أركانه وتزينت بمقامك الجوزاء آپ کے طفیل شرف کے ستون قائم ہیں اور آپ کے شرف سے ہی جوزا ءستارے کو زینت ملی ہے۔أيَّدت دين الحق يا عَلَمَ الهدى وأَبَنتَ طرقًا طَمَّها الجهلاء اے ہدایت کے مینار! تو نے دین حق کی تائید کی اور ان راستوں کو روشن کر دیا جن پر تاریکی چھائی ہوئی تھی۔ورفعت للإسلام حصنًا باذخا تفنى الدّهور وما يليه فناء تو نے اسلام کے لئے وہ بلند و بالا قلعہ تعمیر کیا کہ زمانے پر زمانہ بیت جائے گا مگر فنا اس کے قریب بھی نہیں پھٹکے گی۔ونكات أهل الشرك حتى أصبحوا في غيّهم قد مَسَّهم إقواء آپ نے مشرکین پر وہ چر کے لگائے کہ وہ اپنی گمراہی میں بے بس ہو کر رہ گئے۔وسلَلْتَ سيفا للشريعة بينهم لما رأوه أَكَبَّهم أعباء آپ نے شریعت کی تلوار ان کے درمیان بے نیام کی جب انہوں نے اسے دیکھا تو اس کی چمک نے انہیں اوندھے منہ گرا دیا۔مازلت تضرب فيهم حتى انشوا مِن وَقُعِه فكأنهم أهباء تو ان میں لگا تا رتلوار چلاتا رہا یہاں تک کہ وہ اس کی پے در پے ضربوں سے ذرہ ذرہ ہو گئے۔۳۴۶