کرامات الصادقین

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 124 of 279

کرامات الصادقین — Page 124

اُردو ترجمہ ۱۲۴ كرامات الصادقين أَيَا لَاعِنِى مَا كُنتَ بِدُعَا مِّنَ الْهَوَى لِكُلِّ مِّنَ الْعُلَمَاءِ رَأَى وَّ مَذْهَبُ اے مجھے لعنت کرنے والے ! تو ہوائے نفس میں کوئی نیا شخص نہیں ہے۔عالموں میں سے ہر ایک کے لیے رائے اور مذہب ہے۔عَلَيَّ لِرَبِّي نِعْمَةٌ بَعْدَ نِعْمَةٍ فَلَا زِلْتُ فِي نُعْمَائِهِ أَتَقَلَّبُ مجھ پر میرے خدا کی نعمت پر نعمت ہے۔میں ہمیشہ اس کی نعمتوں میں لوٹ پوٹ رہتا ہوں۔وَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ شَمُسٌ مُّنِيرَةٌ وَبَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ بَدْرٌ وَّ كَوْكَبُ اور بے شک رسول اللہ ﷺ تو روشنی دینے والے سورج ہیں اور رسول اللہ ﷺ کے بعد چودھویں کا چاند اور ستارے ہیں۔جَرَتْ عَادَةُ اللَّهِ الَّذِي هُوَ رَبُّنَا يُرِى وَجْهَ نُوْرٍ بَعْدَ نُورِ يَّذْهَبُ اللہ تعالیٰ جو ہمارا رب ہے اس کی یہ عادت جاری ہے کہ وہ ایک نور کے جانے کے بعد دوسرے نور کا چہرہ دکھا دیتا ہے۔كَذلِكَ فِي الدُّنْيَا نَرى قَانُونَهُ نُجُومُ السَّمَا تَبْدُو إِذَا الشَّمْسُ تَغْرُبُ اسی طرح دنیا میں ہم اس کا قانون پاتے ہیں کہ جب سورج غروب ہو جاتا ہے تو آسمان کے ستارے ظاہر ہو جاتے ہیں۔خَفِ اللَّهَ يَا مَنْ بَارَزَ اللَّهَ مِنْ هَوَى وَإِنَّ الْفَتَى عِنْدَ التَّجَاسُرِ يَرْهَبُ اللہ سے ڈر۔اے شخص! جس نے ہوائے نفسانی سے خدا کا مقابلہ کیا اور بے شک جواں مرد ایسی دیدہ دلیری دکھاتے ہوئے خوف کھاتا ہے۔وَلَا تَطْلُبَنُ رَيْحَانَ دُنْيَاكَ خِسَّةً وَشَوْكُ الْفَيَافِي مِنْهُ اَشُهَى وَ أَطْيَبُ تو اپنی دنیا کی خوشبو کو کمینگی سے طلب مت کر حالانکہ جنگلوں کے کانٹے بھی اس کی نسبت زیادہ مرغوب اور ا چھے ہیں۔۲۱۶ ۶۱