کرامات الصادقین

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 113 of 279

کرامات الصادقین — Page 113

كرامات الصادقين ۱۱۳ اُردو ترجمہ وَهَذَا هُدَى اللَّهِ الَّذِي هُوَ رَبُّنَا فَإِنْ كُنْتَ تَرْغَبُ عَنْ هُدًى لَا نَرْغَبُ اور یہ اس اللہ کی ہدایت ہے جو ہمارا رب ہے سوا گر تو ہدایت سے اعراض کرتا ہے تو ہم تو اعراض نہیں کریں گے۔وَ إِنَّ سِرَاجِيُّ قَوْلُهُ وَكِتَابُهُ فَإِنْ أَعْصِهِ فَسَنَاهُ مِنْ أَيْنَ أَطْلُبُ اور میرا چراغ تو اس کا فرمودہ اور اس کی کتاب ہے اگر میں اس کی نافرمانی کروں تو اس کی روشنی کہاں سے طلب کروں۔وَإِنَّ كِتَابَ اللَّهِ بَحْرُ مَعَارِفٍ وَنَجِدَنَّ فِيْهِ عُيُونَ مَانَسْتَعْذِبُ اور بے شک اللہ کی کتاب تو معارف کا سمندر ہے اور ہم اس میں ضرور ایسے چشمے پاتے ہیں جنہیں ہم شیر میں پاتے ہیں۔وَ كَمْ مِنْ نِكَاتٍ مِثْلَ عِيدٍ تَمَتَّعَتُ بِهَا مُهْجَتِى مِنْ هَدْيِ رَبِّي فَجَرِّبُوا اور بہت سے نکتے نازک اندام دلر باؤں کی طرح ہیں کہ ان سے میری جان اپنے رب کی رہنمائی سے لطف اندوز ہوئی۔پس تم بھی تجربہ کرو۔إِذَا مَا نَظَرْتُ إِلَى ضِيَاءِ جَمَالِهِ فَإِذَا الْجَمَالُ عَلَى سَنَا الْبَرْقِ يَغْلِبُ ۵۷ جب میں نے اس کے جمال کی روشنی کو دیکھا تو نا گاہ اس کا حسن بجلی کی روشنی پر بھی غالب آ رہا تھا۔رَأَيْتُ بِنُورِ نُوْرَهُ فَتَبَيَّنَتْ عَلَيَّ حَقَائِقُهُ فَفِيْهَا أُقَلَّبُ میں نے نور ( بصیرت ) کے ذریعہ قرآن کا نور دیکھا تو ظاہر ہو گئے مجھے پر اس کے حقائق اور انہی پر میں غور کرتا رہتا ہوں۔يَصُدُّ عَنِ الطَّغَوَى وَيَهْدِى إِلَى التَّقَى خَفِيرٌ إِلَى طُرَقِ السَّلَامَةِ يَجْلِبُ وہ سرکشی سے روکتا ہے اور تقویٰ کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔وہ پناہ دینے والا ہے ( اور ) سلامتی کی راہوں کی طرف کھینچتا ہے۔۲۰۵