کرامات الصادقین — Page 108
كرامات الصادقين ۱۰۸ اُردو ترجمہ وَ هَلْ لَّكَ مِنْ عِلْمٍ وَ نَصٌ مُّحْكَم عَلَى كُفْرِنَا أَوْ تَخْرِصَنَّ وَ تَتَغَبُ اور کیا تیرے پاس کوئی علم حقیقی اور پختہ نص ہمارے کفر پر موجود ہے یا تو ضرور اٹکل سے کام لے رہا ہے اور فساد کر رہا ہے۔ كَمِثْلِكَ أُمَمٌ قَدْ اُبِيدُوا بِذَنْبِهِمْ فَتَحَسَّسَنُ مِّنْ نَّبْرِهِمْ مَّا أُعْقِبُوا تیرے جیسی کئی قو میں اپنے گناہ کی وجہ سے ہلاک کی گئیں ہیں ۔ تو ان کی خبروں سے پتہ لگا کہ وہ کیسا عذاب دیئے گئے ۔ اتُغْدِفُ فِي حَرْبِي قِنَاعًا دُونَنَا وَتَتْرُكُ مَا أَمَّمْتَ جُبْنَا وَ تَهْرُبُ کیا تو مجھ سے لڑنے میں میرے اور اپنے درمیان پردہ ڈال لیتا ہے اور تو چھوڑ دیتا ہے بزدلی سے اس امر کو جس کا تو نے قصد کیا (یعنی مباہلہ ومناظرہ ) اور بھاگ جاتا ہے۔ ۵۵﴾ وَمَا الْبَحْثُ إِلَّا مَا عَلِمْتَ وَ ذُقْتَهُ وَتِلْكَ وِهَادٌ لِلْمَنَايَا تُقَرِّبُ اور بحث تو وہی ہے جسے تو جانتا ہے اور چکھ چکا ہے اور یہ تو موتوں کے گڑھے ہیں جو تو کھودرہا ہے۔ وَ مَا فِي يَدَيْكَ بِغَيْرِ فَلْسٍ مُّذَهَّبٍ تُضِلُّ أُمَيْمًا بِالسَّرَابِ وَ تَخْلُبُ اور تیرے ہاتھوں میں ملتمع شدہ پیسوں کے سوا کچھ نہیں۔ تو نام نہاد لیڈر بن کر ایک سراب کے ذریعہ لوگوں کو گمراہ کرتا اور دھوکہ دیتا ہے۔ دیتا وَ شَاهَدتُ اَنَّكَ لَسْتَ اَهْلَ مَعَارِفٍ وَتَلْهُو وَ تَهْذِي كَالسُّكَارَى وَ تَلْعَبُ اور میں دیکھ چکا ہوں کہ تو صاحب معرفت نہیں ہے اور لہو و لعب میں مبتلا اور نشہ والوں کی طرح بکواس کر رہا ہے ۔ مَتَى نُبُدِ أَخْلَاقًا فَتُبُدِ ذَمِيْمَةً وَتَتْرُكُ مَا هُوَ مُسْتَطَابٌ وَ أَطْيَبُ جب ہم اخلاق ظاہر کرتے ہیں تو تو بد خلقی ظاہر کرتا ہے اور چھوڑ دیتا ہے اس تھے کو جو پاک اور ستھری ہے ۔ ۲۰۰