کرامات الصادقین — Page 107
كرامات الصادقين ۱۰۷ اُردو ترجمہ وَنَعَّمَنِي رَبِّي فَكَيْفَ اَرُدُّهُ وَهَذَا عَطَاءُ اللَّهِ وَالْخَلْقُ يَعْجَبُ اور خدا نے مجھ پر انعام کیا ہے تو میں اسے کیسے رد کر دوں ۔ اور یہ تو اللہ کی عطا ہے اور لوگ ( اس پر ) تعجب کر رہے ہیں ۔ وَ سَوْفَ تَرَى أَنِّي صَدُوقٌ مُؤَيَّدٌ وَ لَسْتُ بِفَضْلِ اللَّهِ مَا أَنْتَ تَحْسَبُ اور تو جلد دیکھ لے گا کہ یقیناً میں سچا ( اور ) تا تائید یافتہ ہوں ۔ اور خدا ۔ ہوں ۔ اور خدا کے فضل سے میں ایسا نہیں جیسا کہ تو خیال کر رہا ہے ۔ وَ يُبْدِى لَكَ الرَّحْمَانُ أَمْرِي فَيَنْجَلِي اهْذَا ظَلَامٌ أَوْ مِنَ اللَّهِ كَوْكَبُ اور خدا تجھ پر میرا معاملہ کھول دے گا تو ظاہر ہو جائے گا کہ یہ تاریکی ہے یا اللہ کی طرف سے روشن ستارہ ہے ۔ يَرَى اللَّهُ مَا هُوَ مُخْتَفِي فِي قُلُوبِنَا فَيَفْضَحُ مَنْ هُوَ كَاذِبٌ وَيُكَذِّبُ اللہ دیکھ رہا ہے جو کچھ ہمارے دلوں میں مخفی ہے ۔ پس رسوا ہو گا وہ جو جھوٹا ہے اور تکذیب کر رہا ہے ۔ وَ يَعْلَمُ رَبِّي مَنْ هُوَ الشَّرُّ مَنْزِلًا وَمَنْ هُوَ عِنْدَ اللَّهِ بَرٌ مُّقَرَّبُ اور میرا رب جانتا ہے کہ مرتبہ میں کون بدترین ہے اور کون خدا کے نزدیک نیک اور مقرب ہے۔ الامَ تَرَى زُورًا كَصِدْقٍ مُّمَحِّضٍ وَ تَسْتَجْلِبُ الْحَمُقَى إِلَيْهِ وَ تَجْذِبُ تو کب تک اپنے جھوٹ کو خالص سچائی کی طرح خیال کرتا رہے گا اور احمقوں کو اس کی طرف لانا چاہے گا اور ( انہیں اس کی طرف ) کھینچے گا۔ وَ قَاسَمْتَهُمْ أَنَّ الْفَتَاوَى صَحِيحَةٌ وَ عَلَيْكَ وِزْرُ الْكِذُبِ إِنْ كُنتَ تَكْذِبُ اور تو نے ان سے قسم کھائی کہ وہ فتوے صحیح ہیں حالانکہ اگر تو جھوٹ بول رہا ہے تو جھوٹ کا وبال تجھ پر پڑے گا ۔ ۱۹۹