کامیابی کی راہیں (حصہ چہارم)

by Other Authors

Page 54 of 59

کامیابی کی راہیں (حصہ چہارم) — Page 54

102 101 تحریک جدید انجمن احمدیہ جماعت احمدیہ کے دوسرے خلیفہ حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب رضی اللہ عنہ نے ۱۹۳۴ء میں بیرونی ممالک میں تبلیغ واشاعت اسلام کی غرض سے ایک نئی تحریک جاری فرمائی تھی۔اس تحریک کے چندہ سے جمع ہونے والے اموال اور واقفین زندگی وغیرہ کے انتظام اور بیرونی ممالک کے تبلیغی نظام کی نگرانی کیلئے انجمن تحریک جدید قائم کی گئی۔اس ادارے کے تحت بھی مختلف شعبے قائم ہیں ہر شعبے کے انچارج کو وکیل“ کہا جاتا ہے۔مثلاً وکیل التعليم، وکیل التبشیر ، وکیل المال و غیر اور اس انجمن کے نگران اعلیٰ کو وکیل اعلیٰ “ کہا جاتا ہے۔انجمن احمد یہ وقف جدید حضرت خلیفتہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے ہی اندورن ملک کی دیہاتی جماعتوں کی تعلیم و تربیت کی غرض سے ۱۹۵۷ء میں وقف جدید کے نام سے ایک تحریک فرمائی تھی۔اس تحریک سے جمع ہونے والے چندہ کے انتظام اور تعلیم و تربیت کیلئے مقرر کئے گئے معلمین کی نگرانی وغیرہ کیلئے ایک علیحدہ انجمن " وقف جدید انجمن احمدیہ کے نام سے قائم فرمائی گئی۔اس انجمن کے تحت مختلف شعبے قائم ہیں اور ہر شعبہ کے انچارج کو ناظم“ کہا جاتا ہے اور اس انجمن کے نگران اعلیٰ کو ناظم ارشاد کہا جاتا ہے۔القرآن جماعت احمد سید اور مالی قربانی اِنَّ الله اشْتَرى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اَنْفُسَهُمْ وَاَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ الجَنَّةَ (توبا) ترجمہ: اللہ نے مومنوں سے ان کی جانوں اور مالوں کو (اس وعدہ کے ساتھ ) خرید لیا ہے کہ ان کو جنت ملے گی۔يُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَمِمَّا رَزَقْنهُمْ يُنْفِقُونَ (البقرہ:۳) ترجمہ: وہ ( متقی ) نماز کو قائم رکھتے ہیں اور جو کچھ ہم نے انہیں دیا اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔الحديث آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔اگر میرے پاس اُحد پہاڑ جتنا سونا ہوتا تو تین دن سے زیادہ اپنے پاس نہ رکھتا“ ( بخاری کتاب الزکوۃ حدیث نمبر ۱۳۱۵ ) آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ مالی قربانی کی تحریک فرمائی تو حضرت عمرؓ گھر میں موجود سامان کا نصف لے آئے۔حضرت ابوبکر سارا سامان لے آئے۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا ابوبکر ! گھر کیا چھوڑ کر آئے ہو تو عرض کیا یا رسول اللہ ! میں گھر میں اللہ اور اُس کے رسول ﷺ کو چھوڑ آیا ہوں۔حضرت سعد بن ابی وقاص اور حضرت سعید بن مالک نے پرزور اصرار کر کے ۱۱۳ حصہ کی قربانی کی اجازت چاہی۔( بخاری کتاب الوصایا۔باب الوصیت بالثلث جلد اول صفحه ۳۸۳) حضرت ابوطلحہ نے آیت لَنْ تَنَالُو البِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ کے www۔alislam۔org