کامیابی کی راہیں (حصہ چہارم) — Page 44
82 81 جواب:۔عالمگیر جماعت احمدیہ نے 1994 ء کے سال کو 1894 ء میں ظاہر ہونے والے امام مہدی کے نشان کسوف و خسوف کی سوویں سالگرہ کے طور پر منایا۔سوال : ” اسلامی اصول کی فلاسفی کی صد سالہ سالگرہ کس طرح منائی گئی ؟ جواب:۔1996 ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب ”اسلامی اصول کی فلاسفی کے سو سال مکمل ہونے پر تمام دنیا میں اس کی لاکھوں کی تعداد میں اشاعت کی گئی۔متعدد زبانوں میں تراجم کئے گئے اور حضور نے تحریک فرمائی کہ ہر احمدی اس کتاب کا مطالعہ کرے۔سوال :۔1997ء میں کس عظیم الشان نشان پر سو سال پورے ہوئے ؟ جواب: - شاتم رسول اے آریہ لیڈر پنڈت لیکھرام پشاوری کی موت پر جو 6 مارچ 1897ء کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کے مطابق خدا کی قہری تجلی کا شکار ہوا۔سوال :۔ربوہ سے شائع ہونے والے رسائل کے نام لکھئے۔جواب:۔ماہنامہ خالد ( مجلس خدام الاحمدیہ ) ماہنامہ تشحیذ الاذہان ( مجلس اطفال الاحمدیہ ) ماہنامہ انصار اللہ ( مجلس انصار اللہ ) ماہنامہ مصباح (لجنہ اماء الله ) سوال:۔رسالہ خالد کب جاری ہوا ؟ جواب:۔اکتوبر 1952ء سوال:۔لندن سے نکلنے والے احمدی جرائد و اخبارات میں سے چند کے نام لکھیں۔جواب: ماہنامہ ریویو آف ریلیجنز ہفت روزہ الفضل انٹر نیشنل، ماہنامہ التقوی ماہنامہ اخبار احمدیہ۔سوال :۔جلسہ سالانہ جرمنی 1997 ء کی انفرادی خصوصیت بیان کریں۔جواب: - حضور کے ارشاد کی تعمیل میں اس موقع پر بوسنین البانین اور عرب احباب کے الگ الگ جلسوں کا پہلی بار انعقاد ہوا۔سوال:۔جولائی 1997 ء تک جماعت کی ترقیات پر مختصر روشنی ڈالیں؟ جواب:۔دنیا بھر کے 153 ممالک میں جماعت احمد یہ قائم ہو چکی ہے۔جب کہ ہزاروں جماعتیں اور ہزاروں بیوت الذکر تعمیر ہو چکی ہیں۔قریباً 602 مشن ہاؤسز کام کر رہے ہیں۔قریباً 70 اخبارات اور جرائد جاری ہیں۔تاحال 52 زبانوں میں قرآن کریم کے مکمل تراجم شائع ہو چکے ہیں۔جبکہ 24 زبانوں میں تیار ہیں۔اس کے علاوہ سینکڑوں سکول و کالج اور ہسپتال کام کر رہے ہیں۔962 مرکزی و مقامی مربیان و معلمین دنیا بھر کی جماعتوں میں خدمت دین بجالا رہے ہیں۔جن کے ساتھ لاکھوں داعیان الی اللہ میدان عمل میں ہیں۔www۔alislam۔org