کامیابی کی راہیں (حصہ چہارم) — Page 43
80 60 79 سرگودھا ، مکرم نذیر احمد صاحب رائے پوری تخت ہزارہ ، مکرم محمد عارف صاحب تخت ہزارہ، مکرم مبارک احمد صاحب تخت ہزارہ ، مکرم مدثر احمد صاحب تخت ہزارہ ضلع سرگودھا۔سوال:۔جماعت احمدیہ کی مستورات کے چندوں سے کون کون سی مساجد بیرون پاکستان تعمیر ہو چکی ہیں ؟ جواب : - مسجد فضل (لندن) مسجد مبارک ھیگ (ہالینڈ)، مسجد نصرت جہاں ( کو پن ہیگن ڈنمارک) سوال:۔جن مبلغین نے دوران تبلیغ بیرون ممالک میں وفات پائی ان میں سے بعض کے نام لکھیں۔جواب :۔حضرت مولانا نذیر احمد علی صاحب سیرالیون، حضرت حافظ عبید اللہ صاحب ماریشس، حضرت چوہدری عبد الرحمن بنگالی صاحب امریکہ حضرت مولانا ابوبکر ایوب صاحب ہالینڈ مکرم مولانا مبشر احمد صاحب چوہدری نائیجیریا، مکرم حافظ عبدالحفیظ صاحب جزائر نبی۔سوال :۔”میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور بشارتوں کی رو سے سب کا منہ بند کر دیں گے“ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس پیشگوئی کے مصداق ٹھہر نے والوں میں سے دوکا نام بتائیں۔جواب:۔حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب محترم پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام صاحب۔سوال:۔حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب کی تاریخ پیدائش اور وفات لکھئے نیز یہ کہ آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دستی بیعت کب کی؟ جواب:۔پیدائش: 6 فروری 1893 ء وفات: یکم ستمبر 1985 ء آپ نے 16 ستمبر 1907ء کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ پر بیعت کی سعادت پائی۔سوال :۔حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب جن اہم دنیا وی عہدوں پر فائز رہے ان میں سے چند کے نام لکھیں۔جواب: ممبر پنجاب قانون ساز کونسل صدر آل انڈیا مسلم لیگ 1931 ممبر گول میز کانفرنس ممبر ایگزیکٹو کونسل وائسرائے ہند وزیر ریلوے ہندوستان حج فیڈرل کورٹ آف انڈیا، پہلے وزیر خارجہ پاکستان، حج اور بعد ازاں نائب صدر و صدر انٹرنیشل کورٹ آف جسٹس، صدر جنرل اسمبلی اقوام متحدہ آپ پہلے فرد ہیں جنہیں جنرل اسمبلی اقوام متحدہ اور انٹرنیشل کورٹ آف جسٹس دونوں کی سربراہی کا اعزاز حاصل ہوا۔سوال:۔حضرت مصلح موعودؓ نے کب اور کن بزرگوں کو خالد احمدیت“ کا خطاب دیا تھا ؟ جواب :۔جلسہ سالانہ 1956 ء کے موقع پر مندرجہ ذیل تین بزرگوں کو۔حضرت مولانا جلال الدین شمس صاحب، حضرت ملک عبدالرحمن خادم صاحب حضرت مولانا ابو العطاء صاحب۔سوال:۔واحد پاکستانی احمدی نوبل انعام یافتہ سائنسدان کا نام بتائیں۔جواب:۔پروفسر ڈاکٹر محمد عبدالسلام صاحب سوال :۔مکرم ڈاکٹر محمد عبد السلام صاحب کو کب نوبل انعام دیا گیا ؟ جواب:۔10 دسمبر 1979 ء کو سوال:۔مکرم ڈاکٹر محمد عبد السلام صاحب کب فوت ہوئے اور کہاں تدفین عمل میں آئی؟ جواب:۔21 نومبر 1996 ء کو آ کسفورڈ میں انتقال کیا۔25 نومبر 1996 19ء کو بہشتی مقبرہ ربوہ میں دفن ہوئے۔سوال:۔1994 ء کے سال کو جماعت احمدیہ نے کس عظیم الشان آسمانی نشان کی یادگار کے طور پر منایا ؟ www۔alislam۔org