کامیابی کی راہیں (حصہ چہارم) — Page 40
74 73 5 تا 7 دسمبر جلسہ سالانہ قادیان 22 ممالک کے 16000 افراد کی شرکت۔حضور کے افتتاحی اور اختتامی خطابات لندن سے براہ راست۔دس ہزار سے زائد نومبائعین کی شرکت ١٩٩٩ء 2 جنوری حضور نے رمضان المبارک کے عالمی درس کے سلسلہ میں 11 واں درس ارشاد فرمایا۔17 جنوری کو 24 ویں درس کے اختتام پر حضور نے اجتماعی دعا کی تحریک فرمائی۔19 جنوری حضور نے خطبہ عید الفطر میں غریبوں کے ساتھ عید منانے کو منتظم رنگ دینے کی تحریک فرمائی۔چنانچہ انگلستان، جرمنی، امریکہ، کینیڈا، فرانس اور پاکستان میں ایک لاکھ غرباء کو عید کے موقع پر تحائف پیش کئے گئے۔29 جنوری خطبہ جمعہ میں افریقہ کے ممالک خصوصاً سیرالیون کے مسلمان یتامی اور بیوگان کی خدمت کی عالمی تحریک فرمائی۔فرمایا اپنے گھروں میں یتیم بچوں کو پالنے کی رسم زندہ کریں اور ان کی اعلیٰ تربیت کریں۔5 فروری کے خطبہ میں اسی مضمون کو جاری رکھتے ہوئے اہل عراق کے بچوں ٹیموں اور بیواؤں کیلئے خصوصی دعاؤں کی تحریک فرمائی۔24 فروری حضور نے 305 گھنٹے کی کلاسز کے ذریعہ ایم ٹی اے پر ترجمہ قرآن کریم کا دور مکمل فرمایا۔یہ سلسلہ 15 جولائی 94ء کو شروع ہوا تھا۔8 مارچ خدام الاحمدیہ پاکستان کے زیر اہتمام عطیہ خون کیلئے مستقل عمارت کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔3 اکتوبر کو اس عمارت کا افتتاح ہوا یہ عمارت ایوان محمود کے احاطہ میں تعمیر کی گئی۔18 تا 26 مارچ گلشن احمد نرسری کے زیر اہتمام ربوہ میں موسمی پھولوں کی سالانہ نمائش ہوئی۔اس میں 35 اقسام کے پھول اور سوا سو سے زائد پودے رکھے گئے۔28 مارچ بیت الفتوح لندن کی مجوزہ جگہ پر حضور نے نماز عید الاضحیٰ پڑھائی اس میں 8500 احمدیوں نے شرکت کی۔3 تا 5 اپریل جماعت ہالینڈ کا 20 واں جلسہ سالانہ۔حضور نے پہلی بار اس جلسہ میں شرکت کی۔تینوں دن خطاب فرمائے۔حاضری 976 14 اپریل صاحبزادہ مرزا غلام قادر صاحب کی شہادت۔خاندان مسیح موعود کے پہلے فرد شہید ہوئے۔ان کی قربانی سے جماعت ایک بڑی ہولناک سازش سے محفوظ ہوگئی۔23 اپریل حضور نے راہ مولیٰ میں جان قربان کرنے والے احمدیوں کے حالات پر مشتمل سلسلہ خطبات شروع کیا جو 23 جولائی تک جاری رہا۔30 اپریل محترم ناظر صاحب اعلی مرزا مسرور احمد صاحب اور دیگر تین احمدی ایک جھوٹے مقدمہ میں گرفتار کر لئے گئے۔ان کی رہائی 10 مئی کو عمل میں آئی۔ومئی مبار کہ بیگم صاحبہ اہلیہ عمر سلیم بٹ صاحب کو چونڈہ میں شہید کر دیا گیا۔12 تا 24 مئی حضور کا دورہ جرمنی 14 تا 16 مئی خدام الاحمدیہ جرمنی کا 20 واں سالانہ اجتماع۔حاضری 7278 حضور انور کی شرکت اور خطابات 21 تا 23 مئی لجنہ اماءاللہ جرمنی کا 24 واں سالانہ اجتماع۔حاضری 10 ہزار۔حضور کے خطابات www۔alislam۔org