کامیابی کی راہیں (حصہ چہارم)

by Other Authors

Page 39 of 59

کامیابی کی راہیں (حصہ چہارم) — Page 39

72 71 10 اکتوبر فرائیڈے دی ٹینتھ Friday the 10th کو حضور نے جماعت کونماز باجماعت پر کار بند ہونے کا خصوصی پیغام دیا۔27 اکتوبر ڈاکٹر نذیر احمد صاحب کو ڈھونیکی ( گوجرانوالہ) میں شہید کر دیا گیا۔18 تا 20 دسمبر 106 واں جلسہ سالانہ قادیان۔حضور نے لندن سے افتتاحی اور اختتامی خطابات ارشاد فرمائے۔25 ممالک کے 5590افراد نے شرکت کی۔۱۹۹۸ء یکم جنوری ۱۹۹۳ء سے شروع ہونے والے عالمی درس القرآن کا ساتواں سال۔درس 31 دسمبر 97 ء کو سورۃ نساء کی آیت 48 سے شروع ہوا اور 29 جنوری 98 ء کو سورۃ النساء آیت 70 تک مکمل ہوا۔آخر پر عالمی اجتماعی دعا۔30 جنوری اسلام آباد میں نماز عید الفطر۔چھ ہزار مردوزن کی شرکت 4 فروری رمضان کے بعد ترجمۃ القرآن کلاس نمبر 226 کا آغاز جو 16 دسمبر کو رمضان سے پہلے کلاس نمبر 295 تک پہنچ گئی۔امسال 69 کلاسیں منعقد ہوئیں۔8 فروری میاں محمداکبراقبال صاحب یوگنڈا میں شہید ہو گئے۔11 تا 13 اپریل جماعت ہالینڈ کا جلسہ سالانہ حضرت خلیفتہ المسیح الرابع ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کا پُر معارف خطاب حضرت خلیفتہ المسیح الرابع ایدہ اللہ کا دورہ جرمنی 14 تا 26 مئی 22 تا 24 مئی 19 واں سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ جرمنی۔حضور کے خطابات۔حاضری 10 ہزار 7 جولائی واہ کینٹ میں محمد ایوب اعظم صاحب کی شہادت 31 جولائی تا 2 اگست جماعت احمد یہ برطانیہ کا 33 واں جلسہ سالانہ۔14 ہزار افراد کی شرکت۔حضور کے خطابات۔تمام جلسہ ایم ٹی اے پر نشر کیا گیا۔حضور کی تازہ تصنیف Revelation Rationality Knowledge and Truth کی اشاعت 2 اگست چھٹی عالمی بیعت میں 93 ممالک کی 223 قوموں کے 50 لاکھ افراد کی شرکت۔4 اگست وہاڑی میں ملک نصیر احمد صاحب کی شہادت 7 اگست حضور کی طرف سے تمام ملکوں ، جماعتوں، اداروں اور گھروں میں سرخ کتاب رکھنے کی تحریک۔19 تا 31 اگست حضور کا دورہ جرمنی 21 تا 23 اگست جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ جرمنی۔حضور کے خطابات۔23000 افراد کی شرکت۔چار زبانوں میں الگ الگ جلسے۔14 ستمبر فرنچ احباب کے ساتھ ملاقات میں حضور نے عمل الترب پر تحقیق کی تحریک فرمائی۔10 اکتوبر نواب شاہ میں ماسٹر نذیر احمد صاحب بگھیو کی شہادت 30 اکتوبر چوہدری عبدالرشید شریف صاحب کو لاہور میں شہید کر دیا گیا۔4 تا 10 نومبر حضور کی تازہ تصنیف کیلئے انٹر نیشنل ٹریڈ فیئر غانا میں خصوصی تقریب 25 نومبر جرمنی میں سو مساجد کی سکیم کے تحت پہلی مسجد کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔یکم دسمبر ملک اعجاز احمد صاحب ڈھو نیکے ضلع گوجرانوالہ کی شہادت وزیر آباد میں ہوئی۔www۔alislam۔org