کامیابی کی راہیں (حصہ سوم)

by Other Authors

Page 9 of 60

کامیابی کی راہیں (حصہ سوم) — Page 9

12 11 ا۔اپریل: سیالکوٹ میں دنیا کا آئندہ مذہب اسلام ہوگا“ کے موضوع پر حضور کا خطاب۔ے۔جون : حضور نے مسجد احمد یہ لندن کے لئے چندہ کی تحریک کی اور ۹ ستمبر کو زمین خرید کر لی گئی۔۲۱۔جون: پہلی یادگار مبلغین کلاس جاری ہوئی۔جون : حضور نے مشہور نظم ” نو نہالان جماعت مجھے کچھ کہنا ہے لکھی۔١٩٢١ء ۱۹ فروری: حضرت مولا نا عبدالرحیم نیر صاحب نے سیرالیون میں احمد یہ مشن کی بنیاد رکھی۔۲۸۔فروری: حضرت مولانا عبدالرحیم صاحب نیر نا نا میں احمد یہ مشن قائم کرنے کیلئے پہنچے۔۸ - اپریل: حضرت مولانا عبد الرحیم صاحب نیڑے نایجیر یا می احمد یہ مشن کی بنیا د رکھیں۔دسمبر : حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے تحفہ شہزادہ ویلز، تصنیف فرمائی۔اسی سال حضرت مفتی محمد صادق صاحب نے شکاگو (امریکہ ) میں احمد یہ مشن قائم کیا۔۱۹۲۲ء ۱۸ فروری : مصر میں احمد یہ مشن قائم کرنے کیلئے شیخ محمود احمد صاحب عرفانی قادیان سے روانہ ہوئے۔۲۷ فروری: جماعت احمدیہ کے وفد نے حضور کی تصنیف تحفہ شہزادہ ویلز لاہور میں ایڈورڈ ہشتم کو پیش کی۔یہ کتاب اُنہی کیلئے لکھی گئی تھی۔۱۵ ۱۶۔اپریل : جماعت احمدیہ کی مستقل طور پر پہلی مجلس شوری قادیان میں منعقد ہوئی۔۲۵۔دسمبر : حضور نے احمدی عورتوں کی تنظیم لجنہ اماءاللہ کی بنیاد رکھی۔۱۹۲۳ء ے مارچ: حضور نے تحریک شدھی کے خلاف جہاد کا اعلان فرمایا۔( ہندوؤں کی شاخ آریہ www۔alislam۔org نے مسلمانوں کو ہندو بنانے کیلئے تحریک شدھی شروع کی تھی ) ۱۲ مارچ: حضور نے مجاہدین کا پہلا وفد تحریک شدھی کے علاقے میں روانہ فرمایا۔ستمبر میں آریوں نے جماعت احمدیہ کے زبر دست دفاع سے مجبور ہو کر تحریک شدھی بند کرنے کا اعلان کر دیا۔۱۸ دسمبر : محترم ملک غلام فرید صاحب جرمنی میں احمد یہ مشن قائم کرنے کیلئے برلن پہنچے۔اسی سال جرمنی میں احمدیہ بیت الذکر کے لئے جماعت نے ایک لاکھ روپیہ فراہم کیا گیا۔۱۹۲۴ء ۲۴ مئی: حضور نے احمدیت پر کتاب لکھنی شروع کی۔یہ کتاب 4 جون کو مکمل ہوئی۔۱۲ جولائی: حضور اپنے پہلے سفر یورپ پر قادیان سے روانہ ہوئے۔۱۷۔اگست : حضور نے اٹلی کے وزیر اعظم مسولینی سے ملاقات کی۔۲۲ اگست : حضور نے پہلی دفعہ لندن میں ورود فر ما یا۔۲۳ ستمبر : ویمبلے کا نفرنس میں حضور کا مضمون احمدیت حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب نے پڑھا۔۱۶۔اکتوبر : ایران میں احمدیہ مشن قائم ہوا۔۱۹۔اکتوبر : حضور نے مسجد فضل لندن کی بنیا د رکھی۔۲۴ نومبر : حضور پہلے سفر یورپ کے بعد قادیان واپس تشریف لائے۔۱۰ دسمبر : مولوی ظہور حسین صاحب تبلیغ کیلئے روس میں داخل ہوئے۔اسی سال حضور نے امیر امان اللہ خان شاہ افغانستان پر اتمام حجت کیلئے دعوۃ الا میر“ شائع فرمائی۔