کامیابی کی راہیں (حصہ سوم)

by Other Authors

Page 41 of 60

کامیابی کی راہیں (حصہ سوم) — Page 41

75 74 صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام حضرت میر ناصر نواب صاحب رضی اللہ عنہ آپ حضرت سیدہ نصرت جہاں صاحبہ حرم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے والد ماجد تھے۔آپ 1846 ء کو پیدا ہوئے۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے نانا تھے۔آپ نے 19 ستمبر 1924ء کو قادیان میں وفات پائی اور بہشتی مقبرہ میں دفن ہوئے۔آپ انتہائی سادہ اور متقی بزرگ تھے۔حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب رضی اللہ عنہ آپ 18 جولا ئی 1881 ء کو پیدا ہوئے۔آپ حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ حرم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے چھوٹے بھائی تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاص 313 رفقاء میں سے آپ کا نمبر 70 تھا۔آپ شاعر بھی تھے آپ کی کتاب بخار دل ہے۔آپ نے 18 جولائی 1947 ء کو وفات پائی اور بہشتی مقبرہ قادیان میں تدفین ہوئی۔حضرت میر محمد اسحاق صاحب رضی اللہ عنہ آپ حضرت خلیفہ امسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے ماموں تھے۔8 ستمبر 1890ء کو پیدا ہوئے۔آپ نے حضرت حکیم مولانا نورالدین صاحب خلیفۃ المسیح الاول۔حضرت مولوی عبد الکریم صاحب اور حضرت حافظ روشن علی صاحب جیسے نامور اساتذہ سے تعلیم حاصل کی۔آپ علم حدیث میں خاص مقام رکھتے تھے۔حضرت مسیح موعود www۔alislam۔org علیہ السلام کی آخری بیماری میں وصال تک خدمت کی توفیق پائی۔آپ نے 17 مارچ 1944 ء کو وفات پائی اور بہشتی مقبرہ قادیان میں تدفین ہوئی۔حضرت نواب محمد عبد اللہ خان صاحب رضی اللہ عنہ آپ یکم جنوری 1895 ء کو پیدا ہوئے۔آپ حضرت نواب محمد علی خان صاحب آف مالیر کوٹلہ کے صاحبزادے ہیں۔آپ پیدائشی احمدی تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سب سے چھوٹی صاحبزادی نواب امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ کی شادی آپ سے ہوئی۔آپ نے 18 ستمبر 1961ء کو وفات پائی اور بہشتی مقبرہ ربوہ میں دفن ہوئے۔حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب رضی اللہ عنہ پیدائش: 1862ء۔بیعت : 1901 ء وفات : 23 جون 1937 ء آپ حضرت سیدہ ام طاہر حرم محترم سید نا حضرت مصلح موعودؓ کے والد ماجد اور سید نا حضرت خلیفہ امسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے نانا تھے۔1920 ء میں سینئر سب اسسٹنٹ سرجن کے عہدہ سے ریٹائرمنٹ کے بعد مستقل قادیان میں رہائش اختیار کی۔آپ کا شمار جماعت احمدیہ کے ممتاز اہلِ کشوف والہام بزرگان میں ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فرزند صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب کی بیماری کے باوجود آپ نے اپنی صاحبزادی سیدہ مریم صاحبہ کا نکاح ان سے منظور کیا بعد ازاں سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے ان سے نکاح فرمایا اور سیدہ موصوفہ حضرت سیدہ ام طاہر کے نام سے جماعت معروف ہیں۔آپ نہایت پاک نفس تھے جن کا وجود سراسر برکت تھا۔آپ کے صاحبزادے خدا تعالیٰ کے فضل سے ممتاز جماعتی عہدوں پر فائز رہے ہیں۔