کامیابی کی راہیں (حصہ سوم) — Page 39
71 70 ابتداء میں تنگی کی یہ حالت تھی کہ درخت کے پتے کھا کھا کر گزارا کرتے رہے۔ایران کے مال غنیمت میں سے حصہ ملا۔زراعت کا مشغلہ بھی تھا۔باوجود دولت مند ہونے کے غذا اور لباس کی سادگی میں کوئی فرق نہ آیا۔سیرۃ حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ ملا نام طلحہ ملا کنیت ابو محمد حمدا لقب : خیر و فیاض حمد والد کا نام : عبد اللہ ا ذریعہ معاش : تجارت حضرت طلحہ جب اسلام لائے اس وقت سات افراد مسلمان ہوئے۔اسلام لانے کے بعد آپ کے بھائی عثمان نے آپ کو اور حضرت ابو بکر صدیق کو ایک رسی میں باندھ کر مارا۔مگر آپ ثابت قدم رہے۔جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابو بکر ہجرت کر کے مدینہ تشریف لے گئے تو راستہ میں آپ نے ہر دو کو کپڑے پیش کئے۔حضرت طلحہ نے مکہ پہنچ کر تجارتی کاروبار سے فراغت حاصل کی اور حضرت ابوبکر کے اہل وعیال کو لے کر مدینہ آئے۔آپ سوائے غزوہ بدر کے تمام غزوات میں شریک رہے۔غزوہ بدر کے وقت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے شام کی طرف قریش کے قافلہ کی تحقیق کے لئے گئے واپسی پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حصہ بھی عطا فرمایا اور ارشاد فرمایا کہ تم جہاد کے ثواب سے بھی محروم نہ رہو گے اس واسطے آپ بدری صحابی بھی ہیں۔www۔alislam۔org جنگ اُحد میں کفار کے اچانک حملہ کے وقت دس بارہ صحابہ میں آپ بھی شامل تھے۔تیرا اپنے ہاتھ پر لیتے رہے۔حضرت طلحہ کے بدن پر ستر سے زائد زخم آئے۔حضرت عمر آپ کو صاحب احد فرمایا کرتے تھے۔9 ہجری میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر ملی کہ قیصر روم بڑی تیاری سے عرب پر حملہ کرنا چاہتا ہے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے سامان جنگ کے لئے صدقات کی تحریک کی۔آپ نے بھی ایک بڑی رقم پیش کی حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو فیاض کا لقب دیا۔10 ہجری میں حجۃ الوداع میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔جنگ جمل میں پہلے حضرت عائشہ کی طرف سے شریک ہوئے بعد میں حضرت علیؓ کے کہنے پر کنارہ کشی کی۔مروان نے ایک تیر آپ کے مارا۔جو آپ کے پاؤں پر لگا اسی سے آپ نے 64 برس کی عمر میں شہادت پائی۔غزوہ تبوک میں آپ نے جنگ کے مصارف کے لئے بہت بڑی رقم دی۔محتاجوں کی مدد کرتے۔لڑکیوں اور بیوہ عورتوں کی شادیاں کرواتے۔قرض داروں کا قرض ادا کرتے۔نومسلموں کی مدد کرتے۔تجارت کے علاوہ مدینہ آ کر کاشتکاری بھی شروع کر دی۔روزانہ اوسط آمدنی ایک ہزار دینار تھی۔ید لباس اور خوراک معمولی ہوتی۔آپ کا دستر خوان وسیع ہوتا۔مگر کھانے پر تکلف نہ ہوتے۔