کامیابی کی راہیں (حصہ سوم) — Page 10
14 13 ۱۹۲۵ء ۱۰ فروری: حضور نے ایک لاکھ روپے کے چندہ خاص کی تحریک فرمائی۔۱۷ مارچ: حضور نے مدرسہ خواتین کی بنیا درکھی۔۱۷ جولائی: حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس اور حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب شام میں احمد یہ مشن قائم کرنے کیلئے دمشق پہنچے۔ستمبر : حضرت مولوی رحمت اللہ صاحب نے انڈونیشیا میں احمد یہ مشن کی بنیاد رکھی۔اکتوبر : کلکتہ سے ماہوار رسالہ احمدی بنگلہ زبان میں جاری ہوا۔١٩٢٦ء ۲۹ جنوری: قادیان میں پہلی بار ایک جلسہ میں ۲۴ زبانوں میں تقریریں کی گئیں۔جنوری: قادیان میں تار گھر کا افتتاح ہوا۔پہلا تار حضور کی طرف سے ہندوستان کی بعض مشہور جماعتوں کے نام تھا۔یکم مئی: قادیان میں غرباء اور یتامی کے لئے دار الشیوخ قائم کیا گیا۔۲۲ مئی: حضور نے قصر خلافت کی بنیا درکھی۔۲۶ مئی: قادیان سے’احمد یہ گزٹ جاری ہوا۔۳۔اکتوبر : سر شیخ عبد القادر صاحب نے مسجد فضل لندن کا افتتاح کیا۔نومبر : حضور نے بچوں اور نو جوانوں کی تربیت کیلئے انجمن انصاراللہ قائم فرمائی۔۱۵ دسمبر لجنہ اماءاللہ کے تحت رسالہ مصباح“ شائع ہونا شروع ہوا۔دسمبر : قادیان سے انگریزی اخبار سن رائز جاری ہوا۔دسمبر : احمدی مستورات کے سالانہ جلسہ کا آغاز ہوا۔۱۹۲۷ء مئی: حضور نے مسلمانان ہند کی ترقی و بہبود کیلئے وسیع پیمانے پر جد و جہد کا آغاز کیا۔www۔alislam۔org جون: حضور نے ”رنگیلا رسول“ اور ”ورتمان امرتسر کی توہینِ اسلام کے خلاف زبر دست احتجاج فرمایا۔جولائی: حضور نے لاوارث عورتوں اور بچوں کی خبر گیری کیلئے تحریک فرمائی۔۶ استمبر : قادیان میں امتہ الحئی لائبریری کا افتتاح ہوا۔۲۰ دسمبر : شام میں حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔اسی سال جلسہ سالانہ پر حضور کی حفاظت کا پہلی بار خاص انتظام کیا گیا۔اسی سال حضور نے ۲۵ لاکھ روپے کا ریز روفنڈ قائم کرنے کی تحریک فرمائی۔۱۹۲۸ء ۲۰ مئی: حضور نے جامعہ احمدیہ کا افتتاح فرمایا۔۱۷ جون : حضور کی تحریک پر ہندوستان کے طول وعرض میں پہلا عظیم الشان یوم سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم منایا گیا۔۱۹ دسمبر : قادیان میں ریل گاڑی پہلی دفعہ پہنچی۔حضور کثیر احباب سمیت امرتسر سے اسی گاڑی پر قادیان آئے۔١٩٢٩ء ۵ جون: حضور کشمیر تشریف لے گئے اور اہل کشمیر کو اخلاقی، ذہنی اور روحانی تغیر پیدا کرنے کی دعوت دی۔١٩٣٠ء ۱۷ جنوری: حضور نے ”ندائے ایمان“ کے نام سے اشتہارات کا مفید سلسلہ شروع فرمایا۔دسمبر : حضرت صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب ابن حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے احمدیت میں شمولیت اختیار کی۔اسی سال سے لجنہ اماءاللہ کو جلس شوریٰ میں نمائندگی کا حق دیا گیا۔اسی سال بہت سے سیاسی معاملات میں حضور نے مسلمانوں کی راہ نمائی