کامیابی کی راہیں (حصہ دوم)

by Other Authors

Page 5 of 47

کامیابی کی راہیں (حصہ دوم) — Page 5

4 3 حدیث میں ہے کہ الصَّلوةُ عِمَادُ الدِّينِ کہ نماز دین کا ستون ہے۔یعنی انسان کے اندر اسلامی روح نماز جیسی بہترین عبادت کے ذریعے ہی قائم کی جاسکتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔نماز کوسنوار کر پڑھو کیونکہ ساری مشکلات کی یہی کنجی ہے اور اسی میں ساری لذات اور خزانے بھرے ہوئے ہیں۔نیز فرمایا:۔66 ”ہمارا بارہا کا تجربہ ہے کہ اکثر مشکل کے وقت دعا کی جاتی ہے ابھی نماز میں ہی ہوتے ہیں کہ خدا نے اس امر کوحل اور آسان کر دیا ہوتا ہے۔نماز با جماعت 1 نماز مسجد میں جماعت کے ساتھ ادا کرنی چاہئے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا قرآن مجید میں حکم ہے۔اَقِيْمُوا الصَّلوة جس کا مطلب یہی ہے کہ نمار با جماعت اور پوری شرائط کے ساتھ ادا کی جائے۔نماز با جماعت کے چند فوائد یہ ہیں۔1۔ہمارے پیارے آقا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ باجماعت نماز ادا کرنے والے کو کیلے نماز پڑھنے والے سے ۲۷ گنا زیادہ ثواب ملتا ہے۔2۔نماز باجماعت ادا کرنے کی صورت میں نماز میں دعائیں کرنے کیلئے زیادہ توجہ اور سوز وگداز پیدا ہوتا ہے اور یہ چیز دعاؤں کی قبولیت کا باعث بنتی ہے۔3۔نماز کے دوران قیام رکوع، سجدہ اور قعدہ میں امام کی پیروی کرنے کا حکم ہے۔امام سے پہلے سجدہ یا رکوع کرنا منع ہے۔اس طرح نماز با جماعت امام کی اطاعت کا سبق سکھاتی ہے۔4۔مسجد میں اپنے عزیزوں رشتہ داروں، دوستوں اور قرب وجوار میں رہنے والے مومن بھائیوں سے ملاقات ہو جاتی ہے۔اس طرح مسلمانوں میں اخوت اور تعلقات کا دائرہ وسیع ہوتا ہے۔www۔alislam۔org 5۔لوگوں سے ملنے کی وجہ سے ان کے حالات اور جماعت کے حالات سے آگاہی ہوتی ہے اور نیک تحریکات میں شامل ہونے کا موقع ملتا ہے۔6۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے کہ جو شخص گھر سے مسجد تک چل کر پہنچتا ہے اسے ایک قدم اٹھانے کے بدلہ میں ایک نیکی کا ثواب ملتا ہے اور دوسرا قدم اٹھانے پر اس کا ایک گناہ معاف ہو جاتا ہے۔7۔غریب اور امیر کا امتیاز مٹا کر سب کو ایک صف میں کھڑا کر کے باہم مساوات اور محبت کا سبق دیا جاتا ہے۔اقامت نماز امام جب مصلی پر کھڑا ہو جائے تو اقامت کہی جاتی ہے جس کے الفاظ یہ ہیں:۔اللهُ أَكْبَر اللہ سب سے بڑا ہے۔اللَّهُ أَكْبَر اللہ سب سے بڑا ہے۔اَشْهَدُ اَنْ لا إِلهَ إِلَّا الله میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔اَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں۔حَيَّ عَلَى الصَّلواة نماز کی طرف آؤ۔حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ کامیابی کی طرف آؤ۔قَدَقَامَتِ الصَّلواةُ نماز کھڑی ہوگئی ہے۔قَدُقَامَتِ الصَّلَواةُ نماز کھڑی ہوگئی ہے۔الله اكبر اللہ سب سے بڑا ہے۔الله اكبر اللہ سب سے بڑا ہے۔لَا إِلَهَ إِلَّا الله اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔نماز کے آداب 1۔امام کے پیچھے اگلی صفوں میں بڑی عمر کے لوگ کھڑے ہونے چاہئیں۔بچے پچھلی صفوں میں کھڑے ہوں یا انہیں