کامیابی کی راہیں (حصہ دوم)

by Other Authors

Page 4 of 47

کامیابی کی راہیں (حصہ دوم) — Page 4

2 1 نصاب ہلال اطفال ( حصہ اوّل) 9 تا 10 سال کیلئے 1 - طریق اقامت و مسائل نماز با جماعت 2۔دعائے جنازہ اور نماز جنازہ کا طریق 3 قرآن کریم ناظرہ پارہ نمبر 11 تا 20 4۔چہل احادیث سے حدیث نمبر 11 تا 20 مع ترجمہ 5۔سیرۃ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ 6۔سیرت حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب رضی اللہ عنہ 7۔تاریخ احمدیت 1889ء تا 1908ء 8۔قرآن کریم آخری پارہ سے سورۃ الکوثر الکافرون النصر اللهب مع ترجمہ یاد کرنا۔و نظمیں : (i) اک نہ اک دن پیش ہوگا تو خدا کے سامنے (ii) وہ پیشوا ہما را۔۔۔۔۔۔(iii) ترانه اطفال (iv) الہی مجھے سیدھا رستہ دکھا دے 10 - اطفال الاحمدیہ کے شعبہ جات کے نام -11۔اللہ تعالیٰ کے ہیں صفاتی نام یاد کرنا 12۔عربی قصیدہ سے اشعار نمبر 16 تا 25 13 - کھانے کے آداب www۔alislam۔org نماز سچ پوچھو تو ہے روح کی راحت نماز میں اور مومنوں کو ملتی ہے لذت نماز میں نماز اور اس کے چند مسائل حصہ اول میں بیان ہو چکے ہیں اب کچھ اور باتیں یہاں بتائی جاتی ہیں۔نماز اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے دوسرا رکن ہے جس کا وقت مقررہ پر بجالانا ہر مسلمان کیلئے ضروری ہے اور جہاں تک ہو سکے نماز با جماعت ادا کرنی چاہئے۔بغیر کسی عذر کے علیحدہ نماز پڑھنا ٹھیک نہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔إِنَّ الصَّلوةَ كَانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ كِتَابًا مَّوْقُوْتاً (النساء: آیت ۱۰۴) یقیناً مومنوں پر مقررہ وقت میں نماز پڑھنا فرض کیا گیا ہے۔نماز مرد اور عورت پر یکساں فرض کی گئی ہے۔یہ ایسا فرض ہے کہ جو تندرستی ہو یا بیماری ہر حالت میں فرض ہے۔اگر کوئی شخص کھڑا ہو کر نماز نہیں پڑھ سکتا تو بیٹھ کر پڑھ لے۔اگر بیٹھ کر نہیں پڑھ سکتا تو لیٹ کر پڑھ لے اور اگر اس کی بھی ہمت نہ ہو تو اشاروں سے ہی پڑھ لے۔لازم ہے ہم پہ یہ کہ پڑھیں مل کے پانچ وقت بڑھتی ہے اپنے مولا سے اُلفت نماز میں م بچوں کو شروع ہی سے نماز با جماعت کی عادت ڈالی جائے۔کیونکہ سیدنا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جب بچہ سات سال کا ہو جائے تو اسے نماز پڑھنے کی تلقین کرنی چاہئے۔یعنی والدین کو اسے نماز سکھانی چاہئے اور پیارو محبت سے نماز کی عادت ڈالنی چاہئے۔اس کے بعد اگر دس سال کی عمر تک پہنچ کر بچہ نماز نہ پڑھے تو اسے نماز نہ پڑھنے پر سزا دی جاسکتی ہے۔