کامیابی کی راہیں (حصہ دوم) — Page 34
62 61 ۵ جولائی ۱۹۹۶ ء سے ایم ٹی اے انٹر نیشنل نے اپنی نشریات گلوبل ہیم کے ذریعے شروع کیں۔آپ کے دور کی اہم تحریکات بیوت الحمد۔وقف نو۔وقف جدید کوساری دنیا تک وسیع کرنے کی تحریک۔تمام احمدی عربی اور اردو زبان سیکھیں۔شہدائے احمدیت کیلئے بلال فنڈ۔آپ کی چندا ہم تصنیفات ذوق عبادت اور آداب دعا۔زھق الباطل۔سوانح فضل عمر جلد اوّل۔ہو میو پیتھی ( لیکچرز )۔مذہب کے نام پر خون۔وصال ابن مریم خلیج کا بحران اور نظامِ جہانِ نو اور ورزش کے زینے۔Islams response to the Contemporary Issues۔* Revelation, Rationality, Knowledge and Truth۔* Christianity-A Journey from Facts to Fiction۔www۔alislam۔org تاریخ احمدیت ۱۹۰۸ء حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد مخالفین کی طرف سے منظم تھی اور لسانی یورش کی گئی جس کے جواب میں حضرت حکیم مولانا نور الدین صاحب خلیفہ اسح الاول رضی اللہ عنہ نے وفات امسیح اور حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے ” صادقوں کی روشنی کو کون دور کر سکتا ہے“ کے عنوان سے رسائل تحریر فرمائے۔۳۰ مئی : خلافت اولی میں صدرانجمن احمدیہ کا پہلا اجلاس حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کی صدارت میں ہوا۔حضرت خلیفہ امسیح الاوّل رضی اللہ عنہ نے بیت المال کا مستقل محکمہ قائم فرمایا۔جون: حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے قادیان میں پہلی پبلک لائبریری قائم کی۔جس کیلئے حضرت خلیفتہ امسح الاول نے کتابیں اور چندہ عنایت فرمایا۔۱۴ جون کو حضرت خلیفہ امسیح الاول نے تحریک فرمائی کہ خوشنویس ( کاتب ) حضرات مرکز میں آکر رہیں تاکہ سلسلہ کے کام بروقت ہوسکیں۔۲۱ جون کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آخری تصنیف ”پیغام صلح ، خواجہ کمال الدین صاحب نے پنجاب یو نیورسٹی ہال میں پڑھ کر سنائی۔جولائی: حضرت خلیفہ المسیح الاول نے اپنی بھیرہ کی جائیدا دصدرانجمن احمد یہ کے نام ہبہ کر دی۔اکتوبر: رمضان میں مسجد مبارک میں حضرت خلیفتہ المسیح الاول نے اعتکاف فرمایا اور روز نه ۳۳ پاروں کا درس القرآن دیا۔اسی سال حضرت خلیفہ اسیح الاوّل نے قادیان میں ڈسپنسری کے ساتھ وسیع ہال تعمیر کرنے کیلئے چندہ کی تحریک فرمائی۔