کامیابی کی راہیں (حصہ اوّل) — Page 7
3 2 1 - کلمہ طیبہ مع ترجمہ زبانی یاد کرنا۔7 تا 8 سال کیلئے 2۔پانچ بنیادی ارکان اسلام یا د کرنا۔3 طفل کا وعدہ یا د کرنا۔4۔نماز کیا ہے؟ 5۔نمازوں کی تعداد اور نام یاد کرنا۔6۔نما ز یاد کرنا۔7۔وضو کا طریق۔8۔نماز کے آداب یا د کرنا۔9 مسجد میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کی دعا یاد کرنا۔10۔آنحضرت ﷺ کا اسم مبارک اور آپ کے خلفاء کے اسماء مبارک یاد کرنا۔11 - حضرت مسیح موعود بانی سلسلہ عالیہ احمد یہ اور خلفاء سلسلہ احمدیہ کے نام یاد کرنا۔12 نظمیں (i) کبھی نصرت نہیں ملتی در مولیٰ سے گندوں کو (ii) میرا نام پوچھوتو میں احمدی ہوں ( زبانی یاد کرنا ) 13۔قاعدہ یسرنا القرآن 14 - اللہ تعالی کے بارے میں کچھ باتیں یاد کرنا۔15۔اللہ تعالیٰ کے پانچ صفاتی نام یاد کرنا۔16 - عربي قصيده ياعين فيض اللهِ وَالْعِرفان سے پانچ شعر یاد کرنا۔www۔alislam۔org -1 کلمه طا لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔محمد اللہ کے رسول ہیں۔2۔ارکان اسلام پانچ ہیں ا کلمہ شہادة -۲- نماز ۳ روزه ۴- زکوۃ ۵- حج 3 - وعده طفل اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَاَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ میں وعدہ کرتا ہوں کہ دین اسلام اور احمدیت قوم اور وطن کی خدمت کیلئے ہردم تیار رہوں گا۔ہمیشہ سچ بولوں گا۔کسی کو گالی نہیں دوں گا۔حضرت خلیفہ اسیح کی تمام نصیحتوں پر عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔(انشاء اللہ تعالیٰ ) 4۔نماز کیا ہے؟ نماز ایک ایسی عبادت ہے جو اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل سے مسلمانوں پر انعام کی۔یہ عبادت ہر قسم کی برائیوں بے حیائیوں، لغو باتوں اور ناپسندیدہ حرکات سے روکتی ہے اور انسان کو پاک بنا کر اسے خدا تعالیٰ کا مقرب بنا دیتی ہے۔نماز مومن کی روحانی غذا اور اس کا معراج ہے۔اس کا پڑھنا ہر عاقل بالغ مسلمان پر فرض ہے۔یہ اسلام کی عمارت کا دوسرا رکن ہے جس پر اسلام کی عمارت کھڑی ہے۔نماز ایسی عبادت ہے جس سے ہر مسلمان کی مشکلات اور گناہ دور ہو کر اللہ تعالیٰ سے تعلق قائم ہوتا ہے۔5۔پانچ نمازیں فرض ہیں فجر ۲۔ظہر ۳۔عصر ۴۔مغرب ۵۔عشاء