کامیابی کی راہیں (حصہ اوّل) — Page 5
دیباچه بچوں کی دینی تعلیم و تربیت کیلئے گاہے گاہے مجلس خدام الاحمدیہ کی طرف سے مختلف کتب شائع ہوتی رہتی ہیں۔حالیہ سالوں میں مجلس کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت ساری نئی اور کچھ پرانی کتب کو شائع کرنے کی توفیق ملی ہے۔زیر نظر کتاب اسی سلسلہ اشاعت کی ایک اہم کڑی ہے۔آج سے چند سال قبل مہتمم صاحب مجلس اطفال الاحمدیہ نے اطفال و ناصرات کی تعلیم وتربیت کیلئے ایک بنیادی نصاب تیار کر وایا جس میں بچوں کی عمر اور اس کے مطابق صلاحیت و استعداد کے پیش نظر اہم اور بنیادی امور دینیہ پر مشتمل باتوں کو بیان کیا گیا ہے تا کہ آہستہ آہستہ اور بچے کی ذہنی استعداد کے مطابق یہ امور اس کے ذہن نشین ہوسکیں۔اس نصاب کو انتہائی آسان ، سادہ اور دلچسپ انداز میں پیش کیا گیا ہے اور عمر کے ساتھ ساتھ مواد و معلومات میں اضافہ کیا گیا ہے۔اس نصاب کی ایک اہم بات یہ ہے کہ اس میں نماز اور دیگر دعاؤں کا لفظی اور با محاورہ ترجمہ بھی دے دیا گیا ہے۔ایسا ہی تاریخ احمدیت کے حوالے سے اہم تاریخی واقعات 2000 ء تک کے شامل کئے گئے ہیں اور یوں پہلے سے رائج ایک نصاب کی جگہ آسان اور دلچسپ اور بچوں کی ذہنی استعدادوں کے مطابق پہلے سے کہیں زیادہ معلومات اور مواد پر مشتمل یہ نئی کتاب پیش کی جا رہی ہے۔امید ہے کہ والدین اپنے بچوں کی دینی اور اخلاقی تعلیم وتربیت کیلئے یہ کتاب اپنی نگرانی اور ذاتی توجہ سے بچوں کو پڑھا ئیں گے اور مجلس اطفال الاحمدیہ پاکستان جس مفید طرز پر اطفال کیلئے اس کو مقرر کرے اطفال اور ان کے والدین ہر ممکن تعاون فرمائیں گے۔اس نئے نصاب کا نام بھی ” کامیابی کی راہیں“ رکھا جا رہا ہے۔یہ نصاب پہلے سے موجود اس کتاب کی جگہ لے رہا ہے جو کہ مجلس خدام الاحمد یہ مرکز یہ کی نگرانی میں 1964 ء سے ” کامیابی کی راہیں“ کے نام سے شائع ہو رہا ہے۔اس کتاب کو چار حصوں میں شائع کیا جارہا ہے پہلے تین حصے مزید دو دو حصوں میں منقسم ہیں اس طرح پورا نصاب سات حصوں پر مشتمل ہے۔اللہ تعالیٰ ان تمام دوستوں کو جزا دے جنہوں نے نئے و پرانے ایڈیشن کی تیاری کیلئے اس وقت کام کیا۔مجز اھم اللہ احسن الجزاء زیر نظر ” کامیابی کی راہیں جو زیادہ تر نئے مواد پر مشتمل ہے اور پرانے ایڈیشن سے بھی مستفاد ہے اس کے لئے