کامیابی کی راہیں (حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 4 of 41

کامیابی کی راہیں (حصہ اوّل) — Page 4

العزیز کے اس ارشاد کو ہمیشہ سامنے رکھیں جس میں آپ نے فرمایا کہ: وو۔اس تیاری میں دیر نہ کر دیں یہ سمجھتے ہوئے کہ ابھی تو چھوٹے بچے ہیں ابھی انہوں نے بڑے ہونا ہے۔حالانکہ بچپن ہی سے بچوں کو سنبھالیں گے تو وہ سنبھالے جائیں گے جب غلط روش پر بڑے ہو گئے تو اس غلط روش کو بعد میں درست کرنا بہت ہی محنت کا اور جان جوکھوں کا کام بن جاتا ہے۔یہ وقت ہے کہ جب یہ نرم نرم کونپلیں ہیں اس وقت ان کو جس ڈھب پر چاہیں یہ چل سکتے ہیں اس وقت ان کی طرف توجہ کریں۔“ خطبہ جمعہ فرمودہ یکم دسمبر 1989ء) اللہ تعالیٰ ہم سب کو اسلام کی حسین تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی توفیق دے۔اور اس کتاب کی ترتیب و تدوین اور طباعت میں جن جن دوستوں نے کام کیا ہے اللہ تعالیٰ ان کو بھی جزائے خیر سے نوازے۔آمین