کلمۃ الفصل — Page 14
نمبر ۳ ریویو آف ریجنز۔۔۔۔اس نے اس ایمان کے لینے سے انکار کیا جو مدرسول اله صل للہ علیہ وسلم دنیا میں ایا تا اورہ جس نے مسیح موعود کو مان لیا اس نے اس ایمان کو حاصل کیا جو دنیا سے مفقود ہو چکا تھا۔کیونکہ حدیث مذکورہ بالا صاف طور پر بتا رہی ہے کہ دنیا ایمان سے خالی ہے پس ہم اس شخص کو اب کس طرح مومن کہیں جو اس ایمان کے لینے سے انکار کرتا ہے جسے مسیح موعود ثریا سے اتار کر دنیا میں لایا ہے کیونکہ وہ وہی ایمان ہے جو آج سے تیرہ سو سال پہلے عرب کے ملک کو منور کر چکا ہی فتدبر اب آن دو اصولوں کو لوجن کا میں اوپر ذکر کر آیا ہوں اور وہ یہ کہ اول ہر مامور کا انکار تمام ما موروں کا انکار ہے کیونکہ ایمان ایمان کی وجہ سے نصیب ہوتا ہے پس وہ جو امام وقت کا انکار کرتا ہے اُسے پہلوں پر بھی کامل ایمان نہیں یا یوں کہو کہ انکار کر نیوالا چونکہ سعادت کے مادہ سے خالی ہے اس لئے اگر وہ اللہ تعالیٰ کے کسی اور مرسل کے زمانہ کو پاتا تو اس کا بھی یقیناً انکار کرتا کیونکہ ہر ایک مرسل منہاج نبوت پر پرکھا جاتا ہے پس وہ جسکے معیار کے مطابق مسیح موعود ایک نعوذ باللہ جھوٹا مدعی رسالت ہے کس بنا پر محمد صلعم کی رسالت کو سچا جان سکتا ہے اور کس طرح عیسی اور موسیٰ کو خدا کے رسول مان سکتا ہے۔وہ جھوٹا ہے خواہ زبان سے ہزار دعوی کرے۔لہذا یہ یقینی اور قطعی طور پر یقینی ہے کہ اگر اس زمانہ کے یہودی صفت مسلمان نبی کریم کے وقت میں پیدا کیئے جاتے تو آپ کے ساتھ بھی وہی سلوک کرتے جو انہوں نے اس زمانہ کے رسول کے ساتھ کیا اور اگر وہ موسیٰ اور علی کا زمانہ پائے تو انکا بھی اسی طرح انکار کرتے کیونکہ مسیح موعود اللہ تعالٰی کا ایک نور ہے اور وہ آنکھ جو اس نور کو نہیں دیکھ سکی وہ اندھی ہے کسی اور نور کو بھی نہیں دیکھ سکتی۔حضرت مسیح موعود نے بھی اس اصل کو بیان فرمایا ہے جیسا کہ آپ مخالفوں کا ذکر کرتے ہوئے اربعین صفحہ ۲۳ پر فرماتے ہیں کہ ایک شخص اگر انحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پا تاتو آپ کو بھی نہ مانتا اور اگر حضرت عیسی کے زمانہ میں ہوتا تو انکو بھی قبول نہ کرتا ، پس مخالفین کا یہ دعوئی کہ ہم مسلمان میں ایک بانی دعوی ہے ورنہ اگر انہوں نے رسول عربی گو در حقیقت پہچانا ہوتا تو انکی آنکھ مسیح موعود کے پہچانے میں دھوکا نہ کھاتی کیونکہ مسیح موعود اپنے آقا کے لباس میں دنیا پر اترا ہے۔پس وہ صرف اس لیے مسلمان ہیں کہ وہ مسلمانوں کے گھر پیدا ہوئے وہ نہ اسلام سے ان کو کوئی