کلید دعوت — Page ii
بسم الله الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی علی رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود پیش لفظ قرآن مجید میں دعوت الی اللہ کو ایک فرض کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔دعوت الی اللہ میں غفلت اور کو تاہی منجر الی الشرک بن سکتی ہے۔جیسا کہ اللہ تعالی سورۃ القصص کی آخری آیات میں فرماتا ہے وادع الی و بک ولا تكونن من المشركين۔جبکہ دعوت الی اللہ انسان کے لئے آنحضور ﷺ کی معیت کا ذریعہ بن سکتی ہے۔جیسا کہ ہمارے پیارے آقا فرماتے ہیں : اگر محمد مصطفیٰ کے ساتھی بننا ہے تو پھر دعوت الی اللہ ہر ایک پر ضرور فرض ہے کیونکہ محمد رسول اللہ ﷺ کے وہی ساتھی شمار ہوں گے جو خدا کی راہ میں کھیتی اگائیں گے۔اور پھر اس کی پرورش خود کریں گے۔یہاں تک کہ وہ کھیتی توانا ہو جائے لہذا ہر وہ احمدی جو کسی بھی جگہ دعوت الی اللہ کا کام کرتا ہے اس کا کلام اللہ میں ذکر موجود ہے اس لئے اگر خدا کی بیان کردہ تعریف کی رو سے آپ کو لازما خدا کی راہ میں کھیتی لگانی ہوگی اور نئے نئے روحانی وجود پیدا کرنے ہوں گے۔(خطبہ جمعہ فرمودہ ۶ نومبر ۱۹۸۷ء) داعیان کے لئے دوران گفتگو پیش آنے والے بعض حوالہ جات کو ایک جگہ جمع کر دیا ہے ماکہ ان کے لئے آسانی رہے۔اللہ تعالی کے حضور عاجزانہ دعا ہے کہ وہ اس حقیری کوشش کو ہم سب کے لئے ہر لحاظ سے خیر و برکت کا موجب بنا دے۔آمین جزاکم اللہ احسن الجزاء محتاج دعا جمال الدین شمس