کلید دعوت — Page 182
مضمون شیعوں کے مذکورہ چار پانچ میں تو تحمیل اسلام با ہم کوئی عداوت نہ تھی نہ ہی چار پانچ افراد میں الفت پیدا کرنا اتنا بڑا انعام قرار پا سکتا ہے جس کا ذکر کیا جائے۔شیعہ بتائیں کہ مہاجرین و انصار صحابہ کے علاوہ وہ کون لوگ تھے جن میں عداوت تھی اور اسلام نے دور کردی۔اور وہ بھائی بھائی بن گئے۔ج وہ انعام کیا ہوا جو حضور ﷺ کے فوت ہوتے ہی زائل ہو گیا اور دوبارہ عداوت آگئی۔ز خدا ان کو دوزخ سے نجات یافتہ قرار دیتا ہے لہذا وہ منافق مرتد نہیں ہو سکتے۔چار پانچ اشخاص تو جملہ مخالفین کے مقابل کافی نہیں ہو سکتے اگر حضرت علی اکیلیے کافی ہوتے تو وہ تقیہ کیوں کرتے اور بقول شیعہ صحابہ ان پر مظالم کیوں کرتے ؟ 15 اولئك الذين اتينهم الكتاب والحكم والنبوة (انعام : ع ١٠) فان يكفر بها هولاء فقد وكلنا بها قوما ليسوا بها بكافرين یہ مکی سورۃ ہے گویا مہاجرین کی جماعت خدا کی مقرر کردہ قوم ہے جو کافر نہیں بلکہ مومن ہے۔بعض انصار قبل ہجرت مسلمان ہو چکے تھے۔16 كلا انها تذكرة فمن شاء ذكره في صحف مكرمة (میں) مرفوعة مطهرة بايدى سفرة كرام بررة سفر کرنے والے صحابہ یا قرآن کی کتابت کرنے والے صحابہ مراد ہیں اس میں فرشتے مراد نہیں ہو سکتے کیونکہ اگر یہ صحیفے فرشتوں کے ہاتھ میں ہوں تو ان کے ہاتھوں میں موجود صحیفوں کو نہ لوگ پڑھ سکتے ہیں نہ ان سے نصیحت حاصل کر سکتے ہیں۔فضائل ابو بکر حوالہ