کلید دعوت

by Other Authors

Page 184 of 211

کلید دعوت — Page 184

مضمون حوالہ معیت فی الغار کا ذکر کیا۔پس خدا کے نزدیک حضرت علی کی نسبت حضرت ابوبکر کی قربانی زیادہ پسندیدہ تھی اس لئے حضرت ابوبکر کی قربانی کا ذکر کیا۔حضرت علی کی قربانی کا نہیں کیا۔اگر بستر پر سونا فضیلت ہے تو بستر والے کے ساتھ سونا اس سے بڑھ کر فضیلت ہے۔شب ہجرت حضرت علی تو بستر رسول پر سویا۔اور ابوبکر دوران ہجرت غار ثور میں رسول خدا یعنی صاحب بستر کے ساتھ تین راتیں سویا۔صرف بستر پر سونا افضل ہے یا خطر ناک ترین وقت میں رسول کے ساتھ غار ثور میں سونا افضل ہے اور وفات کے بعد تاقیامت حضرت ابوبکر روضہ رسول میں رسول کے ساتھ سونا۔حضرت علی کمسن تھے انہیں پتہ تھا کہ مجھے کفار کچھ نہیں کہیں گے بلکہ بقول شیعه يموتون با ختیار هم جب ان کی مرضی نہیں تھی کفار ان کو مار ہی نہیں سکتے تھے ادھر حضور ﷺ نے فرمایا تھا انهم لن يضر و ك شيئا نیز کفار سے قرابت داری تھی طالب اور عقیل سگے بھائی کا تھے۔چچا عباس اور بچوں کی اولاد موجود تھی کفار کو پتہ تھا اگر علی کو کچھ کہا تو وہ بدلہ لیں گے چنانچہ صبح پتہ چلنے پر کفار نے حضرت علی کو پتھر تک نہیں مارا۔حضرت ابو بکر کو تو ان باتوں میں سے کچھ حاصل نہ تھا اس کے باوجود اتنے خطرہ میں بھی سفر میں ساتھ چل دیئے۔ان الله معنا حضور ﷺ نے اس فقرہ میں حضرت (محل آخری آیت) ابو بکر کو حفاظت و نصرت الہی میں اپنا شریک کیا۔ان الله مع الذين اتقوا و الذين هم محسنون س خوف و حزن رسولوں کو ہو سکتا ہے۔موسیٰ کو فرمایا لا تخف موسیٰ نے عرض کی ربانی قتلت (قصص : ۳۴) منهم نفسا واخاف ان يقتلون - یعقوب نے کہا انما اشكوا بثي وحزني الى الله (يوسف :۸۷)