کلام محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 85 of 302

کلام محمود — Page 85

AD ۴۶ محمد عربی کی ہو آل میں برکت ہو اس کے حسن میں برکت جمال میں برکت ہو اُس کی قدر میں برکت کمال میں برکت ہو اُس کی شان میں برکت جلال میں برکت حلال کھا کہ ہے رزق حلال میں برکت زکوۃ دے کہ بڑھے تیرے مال میں برکت لے گی سالک رہ بانجھ کو حال میں برکت کبھی بھی ہوگی میسر نہ سال میں برکت جہاں پر کل تھے وہیں آج تم نہ رک رہنا قدم بڑھاؤ کہ ہے انتقال میں برکت لگا ئیو نہ درخت شکوک دل میں بھی نہ اس کے پھل میں بابرکت نہ ڈال میں برکت یقین کی نہیں نعمت کوئی زمانے میں نہ شک میں خیر ہے نے احتمال میں برکت جو چاہے خیر تو کر استخارہ مسنون عبث تلاش نہ کر تیر و فال میں برکت ہر ایک کام کو تو سوچ کر بیچار کے کر ہمیشہ پائے گا اس دیکھ بھال میں برکت ندا کی راہ میں دے جس قدر بھی ممکن ہو کہ اس کے فضل سے ہو تیر کال میں برکت ہے عیش وعشرت دُنیا تو ایک فانی شئے خدا کرے کہ ہو تیرے مال میں برکت تلوب صافیہ ہوتے ہیں منبط انوار کبھی بھی دیکھی ہے رنج و ملال میں برکت نہ چُپ رہو کہ خموشی دلیل نخوت ہے دُعائیں مانگو کہ ہے عرض حال میں برکت اخبار افتل - جلد ه - در جنوری مشالله - ۵- در